زبور
داؤد کا گیت۔
26 اَے یہوواہ! میرا اِنصاف کر کیونکہ مَیں وفاداری کی راہ پر چلتا آیا ہوں؛
مَیں نے بغیر ڈگمگائے یہوواہ پر بھروسا کِیا ہے۔
2 اَے یہوواہ! مجھے جانچ اور میرا اِمتحان کر؛
گہرائیوں میں موجود میرے خیالات* اور میرے دل کو پاک کر
3 کیونکہ مَیں ہمیشہ تیری اٹوٹ محبت پر سوچ بچار کرتا ہوں
اور تیری سچائی کی راہ پر چلتا ہوں۔
4 مَیں دھوکےباز لوگوں سے میلجول نہیں رکھتا*
اور ایسے لوگوں سے دُور رہتا ہوں جو اپنی اصلیت چھپاتے ہیں۔*
5 مجھے گُناہگاروں کی صحبت سے نفرت ہے
اور مَیں بُرے لوگو ں کے ساتھ اُٹھنے بیٹھنے سے اِنکار کرتا ہوں۔
6 مَیں اپنے ہاتھ بےگُناہی کے پانی سے دھوؤں گا۔
اَے یہوواہ! مَیں تیری قربانگاہ کے گِرد چکر لگاؤں گا
7 تاکہ مَیں اُونچی آواز میں تیرا شکر ادا کروں
اور تیرے تمام حیرانکُن کاموں کا اِعلان کروں۔
8 اَے یہوواہ! مجھے اُس گھر سے محبت ہے جہاں تُو رہتا ہے؛
اُس جگہ سے جہاں تیری عظمت کا بسیرا ہے۔
9 مجھے* گُناہگاروں کے ساتھ ختم نہ کرنا
اور نہ ہی ظالموں* کے ساتھ میری جان لینا۔
10 وہ اپنے ہاتھوں سے شرمناک کام کرتے ہیں
اور اُن کا دایاں ہاتھ رشوت سے بھرا ہے۔
11 لیکن جہاں تک میری بات ہے، مَیں وفاداری کی راہ پر چلوں گا۔
مجھے چھڑا اور مجھ پر مہربانی کر۔
12 مَیں ہموار جگہ پر کھڑا ہوں؛
مَیں بڑی جماعت میں یہوواہ کی بڑائی کروں گا۔