اَمثال
2 گہری سمجھ رکھنے والا خادم اُس بیٹے پر حکمرانی کرے گا جو شرمناک کام کرتا ہے؛
وہ خادم اُس کے بھائیوں کی طرح وراثت میں حصےدار بنے گا۔
3 چاندی کے لیے کُٹھالی* ہوتی ہے اور سونے کے لیے بھٹی
جبکہ دلوں کو یہوواہ پرکھتا ہے۔
4 بُرا شخص تکلیفدہ باتوں پر دھیان دیتا ہے
اور دھوکےباز شخص نقصاندہ باتوں پر کان لگاتا ہے۔
5 جو شخص غریب کا مذاق اُڑاتا ہے، وہ اُس کے خالق کی توہین کرتا ہے
اور جو شخص کسی کی مصیبت پر خوش ہوتا ہے، وہ سزا سے نہیں بچے گا۔
7 سچی* باتیں بےوقوف شخص کو زیب نہیں دیتی۔
تو پھر جھوٹی باتیں ایک حکمران* کو کیسے زیب دیں گی؟
8 تحفہ اپنے مالک کے لیے ایک قیمتی پتھر کی طرح ہوتا ہے؛*
اِس کی وجہ سے اُسے اپنے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔
9 جو گُناہ معاف کرتا ہے،* وہ محبت ظاہر کرتا ہے
لیکن جو بار بار اِس کا ذکر چھیڑتا ہے، وہ قریبی دوستوں میں پھوٹ ڈالتا ہے۔
10 سمجھدار شخص کے لیے ایک ڈانٹ ہی کافی ہوتی ہے
لیکن احمق شخص پر سو ڈنڈوں کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا۔
11 بُرا شخص صرف بغاوت کرنے کا سوچتا ہے؛
اُسے سزا دینے کے لیے بےرحم قاصد کو بھیجا جائے گا۔
12 اُس ریچھنی کا سامنا کرنا جس سے اُس کے بچے چھین لیے گئے ہوں
اُس احمق کا سامنا کرنے سے بہتر ہے جو اپنی بےوقوفی میں ڈوبا ہو۔
13 اگر کوئی اچھائی کا بدلہ بُرائی سے دیتا ہے
تو بُرائی اُس کے گھر سے کبھی دُور نہیں ہوگی۔
15 یہوواہ اُس سے بھی گِھن کھاتا ہے جو بُرے شخص کو بےقصور ٹھہراتا ہے
اور اُس سے بھی جو نیک شخص کو قصوروار ٹھہراتا ہے۔
16 اگر ایک احمق شخص کے پاس دانشمندی حاصل کرنے کا ذریعہ ہو
لیکن اُس کے دل میں اِسے حاصل کرنے کی خواہش نہ ہو* تو کیا فائدہ؟
18 جس شخص میں سمجھ کی کمی ہوتی ہے،
وہ اپنے پڑوسی کے سامنے ہاتھ ملا کر کسی کی ضمانت دینے کے لیے راضی ہو جاتا ہے۔
19 جو جھگڑے سے پیار کرتا ہے، وہ گُناہ سے پیار کرتا ہے۔
جو اپنا دروازہ اُونچا کرتا ہے، وہ تباہی کو دعوت دیتا ہے۔
20 جن لوگوں کے دل میں کھوٹ ہے، وہ کامیاب نہیں ہوں گے*
اور جو دھوکے سے بھری باتیں کرتا ہے، وہ برباد ہو جائے گا۔
21 احمق بچے کا باپ غم جھیلے گا
اور ناسمجھ بچے کے باپ کو کوئی خوشی نہیں ملے گی۔
23 بُرا شخص اِنصاف کا خون کرنے کے لیے
چوری چھپے رشوت* لیتا ہے۔
24 دانشمندی سُوجھبُوجھ رکھنے والے شخص کے سامنے ہوتی ہے
لیکن احمق شخص کی نظریں زمین کے کونے کونے تک بھٹکتی رہتی ہیں۔
25 احمق بیٹا اپنے باپ کے لیے غم کا باعث بنتا ہے
اور اپنی ماں کے لیے تکلیف* کا۔
26 نیک شخص کو سزا دینا* غلط ہے
اور عزتدار لوگوں کو کوڑے مارنا صحیح نہیں ہے۔
27 جس شخص کے پاس علم ہوتا ہے، وہ سنبھل کر بولتا ہے
اور سُوجھبُوجھ رکھنے والا شخص پُرسکون رہتا ہے۔
28 بےوقوف شخص بھی خاموش رہے تو اُسے دانشمند سمجھا جاتا ہے
اور جو اپنے ہونٹ سی لیتا ہے، اُسے سمجھدار مانا جاتا ہے۔