زبور
داؤد کا نغمہ۔
15 اَے یہوواہ! کون تیرے خیمے کا مہمان بن سکتا ہے؟
کون تیرے مُقدس پہاڑ پر بس سکتا ہے؟
3 وہ شخص اپنی زبان سے دوسروں کے بارے میں جھوٹی باتیں نہیں پھیلاتا،
وہ اپنے پڑوسی کے ساتھ کچھ بُرا نہیں کرتا
اور اپنے دوستوں کو بدنام* نہیں کرتا۔
4 وہ گھٹیا لوگوں سے دُور رہتا ہے
لیکن اُن لوگوں کی عزت کرتا ہے جو یہوواہ کا خوف رکھتے ہیں۔
وہ ہمیشہ اپنا وعدہ* پورا کرتا ہے پھر چاہے اُسے نقصان ہی کیوں نہ اُٹھانا پڑے۔
5 وہ سُود پر قرض نہیں دیتا
اور بےقصور شخص کو پھنسانے کے لیے رشوت نہیں لیتا۔
جو شخص یہ سارے کام کرتا ہے، وہ کبھی ڈگمگائے گا نہیں۔*