زبور
146 یاہ کی بڑائی کرو!*
میرا روم روم* یہوواہ کی بڑائی کرے۔
2 مَیں ساری زندگی یہوواہ کی بڑائی کروں گا۔
جب تک مَیں زندہ ہوں، مَیں اپنے خدا کی تعریف میں گیت گاؤں گا۔*
5 وہ شخص خوش رہتا ہے جس کا مددگار یعقوب کا خدا ہے
اور جو یہوواہ اپنے خدا پر آس لگاتا ہے،
6 اُس خدا پر جس نے آسمان اور زمین اور سمندر
اور اُن میں موجود ساری چیزوں کو بنایا ہے؛
جو ہمیشہ وفاداری نبھاتا ہے؛
7 جو اُن لوگوں کو اِنصاف دِلاتا ہے جن کے ساتھ دھوکا ہوا ہے
اور جو بھوکے لوگوں کو روٹی دیتا ہے۔
یہوواہ قیدیوں کو رِہائی دِلاتا ہے۔
8 یہوواہ اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے؛
یہوواہ بوجھ تلے دبے لوگوں کو اُٹھاتا ہے؛
یہوواہ نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔
9 یہوواہ پردیسیوں کی حفاظت کرتا ہے؛
وہ یتیموں اور بیواؤں کو سنبھالتا ہے
مگر بُرے لوگوں کے منصوبوں پر پانی پھیر دیتا ہے۔*
10 یہوواہ ہمیشہ بادشاہ رہے گا۔
اَے صِیّون! تیرا خدا نسلدرنسل بادشاہ رہے گا۔
یاہ کی بڑائی کرو!*