زبور
موسیقار کے لیے۔ اِس نغمے کو تاردار سازوں کے ساتھ گایا جائے۔ داؤد کا نغمہ۔
4 اَے میرے نیک خدا! جب مَیں تجھے پکاروں تو مجھے جواب دے؛
جب مَیں مصیبت میں گِھر جاؤں تو میرے لیے نکلنے کا راستہ کھول؛*
مجھ پر مہربانی کر اور میری دُعا سُن۔
2 اَے لوگو!* تُم کب تک میری عزت خاک میں ملاتے رہو گے؟
تُم کب تک فضول باتوں سے محبت کرتے رہو گے اور جھوٹ کے پیچھے بھاگتے رہو گے؟ (سِلاہ)
3 جان لو کہ یہوواہ اپنے وفادار بندے پر خاص مہربانی کرے گا۔*
جب مَیں یہوواہ کو پکاروں گا تو وہ میری سنے گا۔
4 جب تمہیں غصہ آئے تو گُناہ نہ کرو؛
اپنے بستر پر لیٹ کر دل میں سوچ بچار کرو اور خاموش رہو۔ (سِلاہ)
5 نیکنیتی سے قربانیاں پیش کرو
اور یہوواہ پر بھروسا رکھو۔
6 بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں: ”کون ہمیں اچھے دن دِکھائے گا؟“
اَے یہوواہ! ہم پر اپنے چہرے کا نور چمکا۔
7 تُو نے میرے دل کو بےاِنتہا خوشی سے بھر دیا ہے؛
اِتنی خوشی اُن لوگوں کے پاس بھی نہیں جن کے پاس ڈھیروں ڈھیر اناج اور نئی مے ہے۔
8 مَیں لیٹ جاؤں گا اور سکون سے سو جاؤں گا
کیونکہ اَے یہوواہ! صرف تُو ہی مجھے محفوظ رکھتا ہے۔