اَمثال
6 میرے بیٹے! اگر آپ نے اپنے پڑوسی کی ضمانت دی ہے؛
اگر آپ نے کسی اجنبی سے ہاتھ ملایا ہے؛*
2 اگر آپ وعدہ کر کے پھنس گئے ہو؛
زبان دے کر بندھ گئے ہو
3 تو میرے بیٹے! اِس سے نکلنے کے لیے یہ کرو:
جاؤ اور خاکساری سے اپنے پڑوسی سے مِنتسماجت کرو
کیونکہ آپ اُس کے ہاتھ میں پھنس گئے ہو۔
4 اپنی آنکھوں میں نیند نہ آنے دو
اور نہ اپنی پلکوں میں جھپکی۔
5 جیسے غزال* خود کو شکاری کے ہاتھ سے چھڑاتا ہے
اور پرندہ خود کو چڑیمار کے ہاتھ سے ویسے ہی اپنے آپ کو چھڑاؤ۔
6 سُست آدمی! چیونٹی کے پاس جاؤ؛
اُس کے طورطریقوں پر غور کرو اور دانشمند بنو۔
7 حالانکہ اُس کا کوئی سپہسالار، سردار یا حکمران نہیں ہوتا
8 پھر بھی وہ گرمیوں میں اپنا کھانا اِکٹھا کرتی ہے
اور کٹائی کے موسم میں اپنی خوراک جمع کرتی ہے۔
9 سُست آدمی! تُم کب تک پڑے رہو گے؟
تُم کب نیند سے جاگو گے؟
10 تھوڑی سی اَور نیند، تھوڑا سا اَور اُونگھنے
اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تھوڑا سا اَور آرام کرنے سے
11 غربت لُٹیرے کی طرح
اور تنگی ہتھیاروں سے لیس آدمی کی طرح تُم پر ٹوٹ پڑے گی۔
12 ایک بےکار اور بُرا شخص غلطبیانی کرتا پھرتا ہے؛
13 وہ آنکھ مارتا ہے اور اپنے پاؤں اور اُنگلیوں سے اِشارے کرتا ہے۔
14 اُس کے دل میں کھوٹ ہوتا ہے؛
وہ ہمیشہ بُرائی کرنے کے منصوبہ بناتا اور جھگڑے کراتا ہے۔
15 اِس لیے اُس پر اچانک آفت آ جائے گی؛
پَل بھر میں اُس کی ایسی بربادی ہوگی کہ وہ بحال نہیں ہو پائے گا۔
17 یعنی گھمنڈ سے بھری آنکھیں، جھوٹ بولنے والی زبان، بےقصور کا خون بہانے والے ہاتھ،
18 بُرے منصوبے گھڑنے والا دل، بُرائی کے لیے تیزی سے بھاگنے والے پاؤں،
19 بات بات پر جھوٹ بولنے والا گواہ
اور بھائیوں میں جھگڑے کا بیج بونے والا شخص۔
20 میرے بیٹے! اپنے باپ کے حکموں پر عمل کرو
اور اپنی ماں کی تعلیم* کو نہ ٹھکراؤ۔
21 اِنہیں ہمیشہ اپنے دل میں بسائے رکھنا؛
اِنہیں اپنے گلے کا ہار بنانا۔
22 جب آپ چلو گے تو یہ آپ کی رہنمائی کریں گے؛
جب آپ لیٹو گے تو یہ آپ کی پہرےداری کریں گے
اور جب آپ جاگو گے تو یہ آپ سے باتیں کریں گے۔*
25 اُس کی خوبصورتی دیکھ کر دل میں اُس کا لالچ نہ کرنا
اور نہ ہی اُس کی حسین آنکھوں کا قیدی بننا
26 کیونکہ فاحشہ کی وجہ سے آدمی روٹی کے ٹکڑوں کا محتاج ہو جاتا ہے
لیکن کسی دوسرے کی بیوی کے جال میں پھنس کر آدمی اپنی قیمتی جان ہی گنوا بیٹھتا ہے۔
27 کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ آدمی اپنے سینے پر آگ رکھے اور اُس کے کپڑے نہ جلیں؟
28 کیا یہ ممکن ہے کہ آدمی جلتے کوئلوں پر چلے اور اُس کے پاؤں نہ جھلسیں؟
29 اُس آدمی کا بھی یہی حال ہوتا ہے جو اپنے پڑوسی کی بیوی سے تعلق قائم کرتا ہے؛
اُس عورت کو چُھونے والا سزا سے نہیں بچے گا۔
31 مگر پکڑے جانے پر اُسے سات گُنا معاوضہ بھرنا پڑتا ہے؛
اُسے اپنے گھر کی ساری قیمتی چیزیں دینی پڑتی ہیں۔
32 جو شخص کسی عورت سے زِنا کرتا ہے، اُس میں سمجھ کی کمی ہوتی ہے؛
ایسا شخص خود کو* برباد کر لیتا ہے۔
33 اُسے زخموں اور ذِلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا
اور اُس کی رُسوائی کبھی نہیں مٹے گی
34 کیونکہ غیرت کی وجہ سے شوہر کا غصہ بھڑک اُٹھتا ہے؛
وہ بدلہ لیتے وقت بالکل رحم نہیں کرے گا۔