عزرا
2 صوبے* کے یہ لوگ اُن قیدیوں میں سے تھے جنہیں بابل کا بادشاہ نبوکدنضر قیدی بنا کر بابل لے گیا تھا اور جو بعد میں یروشلم اور یہوداہ میں اپنے اپنے شہروں کو لوٹ آئے 2 یعنی وہ لوگ جو زِرُبّابل، یشوع، نحمیاہ، سِرایاہ، رعلایاہ، مردکی، بِلشان، مِسفار، بِگوَی، رِحوم اور بعناہ کے ساتھ آئے تھے:
لوٹنے والے اِسرائیلی آدمیوں کی تعداد یہ تھی: 3 پَرعوس کے 2172 بیٹے، 4 سِفطیاہ کے 372 بیٹے، 5 اَرخ کے 775 بیٹے، 6 یشوع اور یوآب کے گھرانوں سے پختموآب کے 2812 بیٹے، 7 عِیلام کے 1254 بیٹے، 8 زتُو کے 945 بیٹے، 9 زکی کے 760 بیٹے، 10 بانی کے 642 بیٹے، 11 ببی کے 623 بیٹے، 12 عزجاد کے 1222 بیٹے، 13 ادونِقام کے 666 بیٹے، 14 بِگوَی کے 2056 بیٹے، 15 عدین کے 454 بیٹے، 16 حِزقیاہ کے گھرانے سے اطیر کے 98 بیٹے، 17 بِضی کے 323 بیٹے، 18 یورہ کے 112 بیٹے، 19 حاشوم کے 223 بیٹے، 20 جِبّار کے 95 بیٹے، 21 بیتلحم کے 123 بیٹے،* 22 نطوفہ کے 56 آدمی، 23 عنتوت کے 128 آدمی، 24 عزماوِت کے 42 بیٹے، 25 قِریتیعریم، کِفیرہ اور بِیروت کے 743 بیٹے،* 26 رامہ اور جبع کے 621 بیٹے،* 27 مِکماس کے 122 آدمی، 28 بیتایل اور عی کے 223 آدمی، 29 نبو کے 52 بیٹے، 30 مجبیس کے 156 بیٹے، 31 دوسرے عِیلام کے 1254 بیٹے، 32 حارِم کے 320 بیٹے، 33 لود، حادِید اور اونو کے 725 بیٹے، 34 یریحو کے 345 بیٹے* 35 اور سِناہ کے 3630 بیٹے۔
36 لوٹنے والے کاہنوں کی تعداد یہ تھی: یشوع کے گھرانے سے یدعیاہ کے 973 بیٹے، 37 اِمّیر کے 1052 بیٹے، 38 فشحور کے 1247 بیٹے 39 اور حارِم کے 1017 بیٹے۔
40 لوٹنے والے لاویوں کی تعداد یہ تھی: ہوداویاہ کے گھرانے سے یشوع اور قدمیایل کے 74 بیٹے۔ 41 لوٹنے والے گلوکاروں کی تعداد یہ تھی: آسَف کے 128 بیٹے۔ 42 دربانوں کی نسل سے جو آدمی لوٹے، وہ یہ تھے: سلّوم کے بیٹے، اطیر کے بیٹے، طلمون کے بیٹے، عقّوب کے بیٹے، خطیطا کے بیٹے اور شوبائی کے بیٹے یعنی کُل ملا کر 139 آدمی۔
43 لوٹنے والے ہیکل کے خدمتگار* یہ تھے: ضیحا کے بیٹے، حسوفا کے بیٹے، طبعوت کے بیٹے، 44 قِروس کے بیٹے، سیعہا کے بیٹے، فدون کے بیٹے، 45 لِبانہ کے بیٹے، حجابہ کے بیٹے، عقّوب کے بیٹے، 46 حجاب کے بیٹے، شلمی کے بیٹے، حنان کے بیٹے، 47 جِدّیل کے بیٹے، جحر کے بیٹے، ریایاہ کے بیٹے، 48 رِضین کے بیٹے، نِقودا کے بیٹے، جزّام کے بیٹے، 49 عُزّا کے بیٹے، فاسح کے بیٹے، بِسی کے بیٹے، 50 اسناہ کے بیٹے، معونیم کے بیٹے، نِفوسیم کے بیٹے، 51 بقبوق کے بیٹے، حقوفا کے بیٹے، حرحور کے بیٹے، 52 بضلوت کے بیٹے، محیدا کے بیٹے، حرشا کے بیٹے، 53 برقوس کے بیٹے، سیسرا کے بیٹے، تامح کے بیٹے، 54 نِفیاہ کے بیٹے اور خطیفا کے بیٹے۔
55 سلیمان کے خادموں کے جو بیٹے لوٹے، وہ یہ تھے: سوطی کے بیٹے، سوفرت کے بیٹے، فرودا کے بیٹے، 56 یعلہ کے بیٹے، درقون کے بیٹے، جِدّیل کے بیٹے، 57 سِفطیاہ کے بیٹے، خطیل کے بیٹے، فوکرِتضبائم کے بیٹے اور آمی کے بیٹے۔
58 ہیکل کے خدمتگاروں* اور سلیمان کے خادموں کے بیٹوں کی تعداد 392 تھی۔
59 تِلملح، تِلحرسا، کِرُوب، ادّون اور اِمّیر سے جو لوگ لوٹے، وہ یہ ثابت نہیں کر پائے کہ اُن کا یا اُن کے آبائی خاندان کا تعلق اِسرائیلی قوم سے ہے۔ وہ لوگ یہ تھے: 60 دِلایاہ، طوبیاہ اور نِقودا کے 652 بیٹے۔ 61 اور کاہنوں کے بیٹوں میں سے یہ تھے: حبایاہ کےبیٹے، ہقّوض کے بیٹے اور برزِلّی کے بیٹے۔ برزِلّی نے برزِلّی جِلعادی کی بیٹیوں میں سے ایک سے شادی کر کے اپنے سُسر کا نام اپنا لیا تھا۔ 62 اُن لوگوں نے اپنا سلسلۂنسب ثابت کرنے کے لیے دستاویزات میں چھانبین کی لیکن اُنہیں وہاں اپنے خاندانوں کے نام نہیں ملے۔ اِس لیے اُنہیں کہانت کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔* 63 ناظم* نے اُن سے کہا کہ وہ تب تک مُقدسترین چیزوں میں سے نہیں کھا سکتے جب تک کوئی ایسا کاہن موجود نہ ہو جو اُوریموتُمّیم کے ذریعے خدا کی مرضی جان سکے۔
64 لوٹنے والی پوری جماعت کی تعداد 42 ہزار 360 تھی۔ 65 اُن کے ساتھ اُن کے 7337 غلام مرد اور عورتیں اور 200 گلوکار اور گلوکارائیں بھی لوٹیں۔ 66 اُن کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچر، 67 435 اُونٹ اور 6720 گدھے تھے۔
68 جب وہ لوگ یروشلم میں موجود یہوواہ کے گھر پہنچے تو آبائی خاندانوں کے کچھ سربراہوں نے سچے خدا کے گھر کے لیے اپنی خوشی سے نذرانے پیش کیے تاکہ اِسے دوبارہ سے اُسی جگہ بنائیں جہاں یہ تھا۔ 69 اُنہوں نے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق سونے کے 61 ہزار دِرہم،* 5000 مینا* چاندی اور کاہنوں کے لیے 100 چوغے خزانے میں عطیہ کیے۔ 70 کاہن، لاوی، گلوکار، دربان، ہیکل کے خدمتگار* اور کچھ اَور لوگ اپنے اپنے شہروں میں بس گئے اور سب اِسرائیلی اپنے اپنے شہروں میں بس گئے۔