زبور
داؤد کا مشکیل۔*
32 وہ شخص خوش رہتا ہے جس کی غلطی بخش دی گئی ہے اور جس کا گُناہ ڈھک* دیا گیا ہے۔
3 جب مَیں خاموش رہا تو سارا سارا دن کراہنے کی وجہ سے میری ہڈیاں گُھل گئیں
4 کیونکہ دن رات تیرا ہاتھ* مجھ پر بھاری رہا۔
میری طاقت* ایسے سُوکھ گئی جیسے شدید گرمی میں پانی سُوکھ جاتا ہے۔ (سِلاہ)
5 آخرکار مَیں نے تیرے سامنے اپنے گُناہ کا اِقرار کِیا؛
مَیں نے اپنی غلطی کو نہیں چھپایا۔
مَیں نے کہا: ”مَیں یہوواہ کے سامنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کروں گا۔“
اور تُو نے میرے گُناہوں اور میری غلطیوں کو معاف کر دیا۔ (سِلاہ)
6 اِس لیے جب تک تُو مل سکتا ہے،
تیرا ہر وفادار بندہ تجھ سے دُعا کرے گا۔
پھر سیلاب کے پانی بھی اُس تک نہیں پہنچ پائیں گے۔
7 تُو میرے لیے چھپنے کی جگہ ہے؛
تُو مجھے مصیبت سے بچائے گا۔
تُو مجھے چھڑا کر چاروں طرف سے خوشیوں کی للکار سنوائے گا۔ (سِلاہ)
8 تُو نے کہا: ”مَیں تمہیں گہری سمجھ دوں گا اور تمہیں اُس راہ کی تعلیم دوں گا جس پر تمہیں چلنا چاہیے۔
میری نظر تُم پر ہوگی اور مَیں تمہیں نصیحت کروں گا۔
9 گھوڑے یا خچر کی طرح نہ بنو جن میں سمجھ نہیں ہوتی؛
جن کی باغی فطرت کو قابو کرنے کے لیے لگام یا رسی ڈالنی پڑتی ہے
ورنہ وہ تمہارے پاس نہیں آتے۔“
10 بُرے لوگوں پر بہت سی مصیبتیں آتی ہیں
لیکن جو لوگ یہوواہ پر بھروسا کرتے ہیں، وہ اُس کی اٹوٹ محبت سے گِھرے رہتے ہیں۔
11 نیک لوگو! یہوواہ کی وجہ سے خوشی مناؤ اور باغ باغ ہو!
نیکدل لوگو! سب خوشی سے للکارو!