زبور
2 زمین کے بادشاہ مقابلے کے لیے تیار ہو گئے ہیں
اور حکمران متحد ہو کر* یہوواہ اور اُس کے مسیح کے خلاف جمع ہو گئے ہیں۔
3 وہ کہتے ہیں: ”آؤ ہم اُن کی پہنائی ہوئی زنجیریں توڑ ڈالیں
اور اُن کی باندھی ہوئی رسیاں اُتار پھینکیں۔“
4 وہ جو آسمان پر تختنشین ہے، ہنسے گا؛
یہوواہ اُن کا مذاق اُڑائے گا۔
5 اُس وقت وہ غصے میں اُن پر برس پڑے گا
اور اپنے شدید قہر سے اُن پر دہشت طاری کر دے گا
6 اور کہے گا: ”مَیں نے خود اپنے مُقدس پہاڑ صِیّون پر
اپنے چُنے ہوئے بادشاہ کو تخت پر بٹھایا ہے۔“
7 مَیں یہوواہ کے فرمان کا اِعلان کروں گا؛
اُس نے مجھ سے کہا: ”تُم میرے بیٹے ہو؛
آج سے مَیں تمہارا باپ ہوں۔
8 مجھ سے مانگو اور مَیں تمہیں وراثت میں قومیں دوں گا
اور پوری زمین کو تمہاری ملکیت بنا دوں گا۔
9 تُم اُنہیں لوہے کے عصا سے توڑ دو گے
اور مٹی کے برتن کے ٹکڑے کی طرح چکناچُور کر دو گے۔“
12 بیٹے کی تعظیم کرو* ورنہ خدا* غصے میں آ جائے گا
اور تُم نیکی کی راہ سے مٹ جاؤ گے
کیونکہ اُس کا غصہ فوراً بھڑک اُٹھتا ہے۔
وہ سب خوش رہتے ہیں جو اُس کے پاس پناہ لیتے ہیں۔