زبور
94 اَے بدلہ لینے والے خدا یہوواہ!
اَے بدلہ لینے والے خدا! اپنا نور چمکا!
2 اَے زمین کے منصف! اُٹھ!
مغروروں کو اُن کے کیے کے مطابق بدلہ دے۔
3 اَے یہوواہ! بُرے لوگ کب تک،
کب تک خوشیاں مناتے رہیں گے؟
4 وہ بکبک کرتے ہیں اور بڑے بول بولتے ہیں؛
تمام گُناہگار اپنے بارے میں شیخی مارتے ہیں۔
5 اَے یہوواہ! وہ تیرے بندوں کو کچلتے ہیں
اور تیری وراثت پر ظلم ڈھاتے ہیں۔
6 وہ بیواؤں اور پردیسیوں کو مار ڈالتے ہیں
اور یتیموں کو قتل کر دیتے ہیں۔
7 وہ کہتے ہیں: ”یاہ یہ سب نہیں دیکھتا؛
یعقوب کا خدا اِس سب پر دھیان نہیں دیتا۔“
8 بےعقلو! اِن باتوں کو سمجھو؛
احمقو! تُم کب گہری سمجھ سے کام لو گے؟
9 جس نے کان بنائے ہیں، کیا وہ خود سُن نہیں سکتا؟
جس نے آنکھیں بنائی ہیں، کیا وہ خود دیکھ نہیں سکتا؟
10 جو قوموں کی درستی کرتا ہے، کیا وہ تمہاری اِصلاح نہیں کر سکتا؟
وہی تو لوگوں کو علم بخشتا ہے۔
11 یہوواہ اِنسان کے خیالوں سے واقف ہے؛
وہ جانتا ہے کہ وہ بس ایک سانس کی طرح ہیں۔
12 اَے یاہ! وہ شخص خوش رہتا ہے جس کی تُو اِصلاح کرتا ہے؛
جسے تُو اپنی شریعت کی تعلیم دیتا ہے
13 تاکہ مصیبت کے دنوں میں اُسے اِطمینان ملے
جب تک کہ بُرے لوگوں کے لیے گڑھا نہیں کھودا جاتا۔
14 یہوواہ اپنے بندوں کو ترک نہیں کرے گا
اور نہ ہی اپنی وراثت کو ٹھکرائے گا
15 کیونکہ ایک بار پھر صحیح* فیصلے سنائے جائیں گے
اور تمام نیکدل لوگ اِن کے مطابق چلیں گے۔
16 کون میرے حق میں بُرے لوگوں کے خلاف اُٹھے گا؟
کون میری خاطر گُناہگاروں کے خلاف کھڑا ہوگا؟
18 جب مَیں نے کہا: ”میرا پاؤں پھسل رہا ہے“
تو اَے یہوواہ! تیری اٹوٹ محبت نے مجھے سنبھالے رکھا۔
22 لیکن یہوواہ میرے لیے ایک محفوظ پناہگاہ* بن جائے گا؛
میرا خدا میری چٹان ہے جس میں مَیں پناہ لیتا ہوں۔
23 وہ اُن کی بُرائی اُنہی کے سر لائے گا۔
وہ اُنہیں اُن کے بُرے کاموں میں پھنسا کر ختم* کر دے گا۔
یہوواہ ہمارا خدا اُنہیں ختم* کر دے گا۔