زبور
داؤد کا نغمہ۔
2 یہوواہ کی ایسی تعظیم کرو جو اُس کے نام کے شایانِشان ہو۔
پاک لباس پہن کر* یہوواہ کے سامنے جھکو۔*
3 یہوواہ کی آواز بادلوں* کے اُوپر سنائی دیتی ہے؛
عظیمُالشان خدا گرجتا ہے۔
یہوواہ گھنے بادلوں* کے اُوپر ہے۔
4 یہوواہ کی آواز زوردار ہے؛
یہوواہ کی آواز لاجواب ہے۔
5 یہوواہ کی آواز دیوداروں کو توڑ دیتی ہے،
ہاں، یہوواہ لبنان کے دیوداروں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔
6 اُس کی وجہ سے لبنان* بچھڑے کی طرح پُھدکتا ہے
اور سِریون جوان جنگلی سانڈ کی طرح۔
7 یہوواہ کی آواز سے شعلے بھڑک اُٹھتے ہیں؛
8 یہوواہ کی آواز سے ویرانہ لرز جاتا ہے؛
یہوواہ قادِس کے ویرانے کو ہلا دیتا ہے۔
9 یہوواہ کی آواز سے ہرنیاں کانپ اُٹھتی ہیں اور بچے دے دیتی ہیں
اور جنگل اُجڑ جاتے ہیں۔
اُس کی ہیکل میں سب کہتے ہیں: ”خدا کی بڑائی ہو!“
10 یہوواہ سیلاب کے پانیوں* کے اُوپر اپنے تخت پر بیٹھا ہے؛
یہوواہ ہمیشہ بادشاہ کے طور پر تختنشین رہے گا۔
11 یہوواہ اپنے بندوں کو طاقت دے گا۔
یہوواہ اپنے بندوں کو امنوسلامتی* سے نوازے گا۔