زبور
آسَف کا نغمہ۔
2 ”تُم کب تک نااِنصافی سے عدالت کرتے رہو گے
اور بُرے لوگوں کی طرفداری کرتے رہو گے؟ (سِلاہ)
3 ادنیٰ اور یتیم لوگوں کا دِفاع* کرو۔
بےسہارا اور کنگال لوگوں کا اِنصاف کرو۔
4 ادنیٰ اور غریب لوگوں کو بچاؤ؛
اُنہیں بُرے لوگوں کے ہاتھ سے چھڑاؤ۔“
5 وہ* کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی کچھ سمجھتے ہیں؛
وہ اندھیرے میں چل رہے ہیں؛
زمین کی تمام بنیادیں ہلائی جا رہی ہیں۔
7 لیکن تُم باقی اِنسانوں کی طرح مر جاؤ گے
اور دوسرے حاکموں کی طرح ختم ہو جاؤ گے!““
8 اَے خدا! اُٹھ اور زمین کی عدالت کر
کیونکہ ساری قومیں تیری ہیں۔