زبور
33 نیک لوگو! یہوواہ کے کاموں کی وجہ سے خوشی سے للکارو!
یہ مناسب ہے کہ سیدھی راہ پر چلنے والے لوگ اُس کی بڑائی کریں۔
3 اُس کے لیے نیا گیت گاؤ؛
مہارت سے ساز بجاؤ اور خوشی سے للکارو
4 کیونکہ یہوواہ کا کلام سچا ہے
اور اُس کے ہر کام پر بھروسا کِیا جا سکتا ہے۔
5 وہ نیکی اور اِنصاف سے محبت کرتا ہے۔
زمین یہوواہ کی اٹوٹ محبت سے بھری ہوئی ہے۔
7 وہ سمندر کے پانی کو بند باندھ کر اِکٹھا کرتا ہے؛
وہ ٹھاٹھیں مارتے پانیوں کو گوداموں میں جمع کرتا ہے۔
8 ساری زمین یہوواہ کا خوف رکھے۔
زمین* کے باشندے اُس کا گہرا احترام کریں*
9 کیونکہ اُس نے کہا اور سب کچھ وجود میں آ گیا؛
اُس نے حکم دیا اور سب کچھ مضبوطی سے قائم ہو گیا۔
11 لیکن یہوواہ کے فیصلے* ہمیشہ قائم رہیں گے؛
اُس کے دل کے خیال نسلدرنسل برقرار رہیں گے۔
12 وہ قوم خوش رہتی ہے جس کا خدا یہوواہ ہے،
وہ قوم جسے اُس نے اپنی ملکیت کے طور پر چُنا ہے۔
13 یہوواہ آسمان سے نیچے دیکھتا ہے؛
وہ سب اِنسانوں* کو دیکھتا ہے۔
14 وہ اپنی رہائشگاہ سے
زمین کے سب باشندوں کو غور سے دیکھتا ہے۔
15 اُس نے اُن سب کے دلوں کو ڈھالا ہے؛
وہ اُن کے سارے کاموں کا جائزہ لیتا ہے۔
16 کوئی بھی بادشاہ اپنی بڑی فوج کے دم پر بچ نہیں سکتا؛
کوئی زورآور شخص اپنی زبردست طاقت کے بل پر بچ نہیں سکتا۔
17 بچنے* کے لیے گھوڑے پر اُمید رکھنا فضول ہے؛
وہ اپنی زبردست طاقت کے باوجود اپنے سوار کو نہیں بچا سکتا۔
18 دیکھو، یہوواہ کی آنکھیں اُن لوگوں پر رہتی ہیں جو اُس کا خوف رکھتے ہیں،
اُن پر جو اُس کی اٹوٹ محبت کا اِنتظار کرتے ہیں
19 تاکہ وہ اُنہیں* موت سے بچائے
اور اُنہیں قحط کے دوران زندہ رکھے۔
20 ہم* یہوواہ کے منتظر ہیں۔
وہ ہمارا مددگار اور ہماری ڈھال ہے۔
21 ہمارے دل اُس کی وجہ سے خوش ہیں
کیونکہ ہم اُس کے پاک نام پر بھروسا کرتے ہیں۔
22 اَے یہوواہ! ہم تیرے منتظر رہتے ہیں؛
ہمارے لیے اپنی اٹوٹ محبت ظاہر کر۔