زبور
آسَف کا نغمہ۔
50 خداؤں کے خدا یہوواہ نے فرمایا ہے؛
اُس نے مشرق سے مغرب تک* پوری زمین کو بُلایا ہے۔
2 خدا نے صِیّون سے جس کی خوبصورتی بےمثال ہے، اپنا نور چمکایا ہے۔
3 ہمارا خدا آئے گا اور چپ نہیں رہے گا۔
اُس کے سامنے بھسم کرنے والی آگ ہے
اور اُس کے اِردگِرد تیز آندھی چلتی ہے۔
4 اُس نے آسمان اور زمین کو بُلایا ہے تاکہ اپنے بندوں کی عدالت کرے؛
اُس نے کہا ہے:
5 ”میرے وفادار بندوں کو میرے پاس جمع کرو،
ہاں، اُن کو جنہوں نے قربانی کی بِنا پر میرے ساتھ عہد باندھا ہے۔“
6 آسمان خدا کی نیکی کا اِعلان کرتا ہے
کیونکہ وہی منصف ہے۔ (سِلاہ)
7 ”اَے میری قوم! جو مَیں کہوں گا، وہ سُن؛
اَے اِسرائیل! مَیں تمہارے خلاف گواہی دوں گا۔
مَیں خدا ہوں، ہاں، تمہارا خدا۔
8 مَیں تمہاری قربانیوں کے حوالے سے تمہاری اِصلاح نہیں کر رہا
اور نہ ہی تمہاری بھسم ہونے والی سالم قربانیوں کے حوالے سے جو مسلسل میرے سامنے ہیں۔
9 مجھے تمہارے گھر سے بیل نہیں چاہیے
اور نہ ہی تمہارے باڑوں سے بکرے
10 کیونکہ جنگل کے تمام جانور میرے ہیں،
یہاں تک کہ ہزاروں پہاڑوں پر رہنے والے درندے بھی۔
11 مَیں ہر پہاڑی پرندے کو جانتا ہوں؛
میدانوں کے بےشمار جانور میرے ہیں۔
12 اگر مجھے بھوک لگی ہو تو مَیں تمہیں نہیں بتاؤں گا
کیونکہ زرخیز زمین اور اِس کی ہر ایک چیز میری ہے۔
13 کیا مَیں بیلوں کا گوشت کھاؤں گا
اور بکروں کا خون پیوں گا؟
14 خدا کا شکر ادا کرو اور یہی تمہاری قربانی ہوگی؛
اپنی وہ منتیں پوری کرو جو تُم نے خدا تعالیٰ کے حضور مانی ہیں؛
15 مصیبت کے وقت مجھے پکارو۔
مَیں تمہیں بچاؤں گا اور تُم میری بڑائی کرو گے۔“
16 لیکن خدا بُرے شخص سے کہے گا:
”تمہیں میرے حکموں کے بارے میں بات کرنے
یا میرے عہد کے بارے میں بتانے کا حق کس نے دیا؟
18 تُم کسی چور کو دیکھ کر اُسے صحیح قرار دیتے ہو*
اور زِناکاروں کے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے ہو۔
19 تمہارا مُنہ بُری باتیں پھیلاتا ہے
اور تمہاری زبان پر دھوکادہی رہتی ہے۔
21 جب تُم یہ سب کام کر رہے تھے تو مَیں خاموش رہا
اِس لیے تُم نے سوچا کہ مَیں بھی تمہارے جیسا ہوں۔
لیکن اب مَیں تمہاری اِصلاح کروں گا
اور تمہارے خلاف اپنا مُقدمہ پیش کروں گا۔
22 تُم جو خدا کو بھول گئے ہو، ذرا اِن باتوں پر غور کرو
ورنہ مَیں تمہارے ٹکڑے ٹکڑے کر دوں گا اور تمہیں بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔
23 جو میرا شکر ادا کرتا ہے اور یوں میرے حضور قربانی پیش کرتا ہے، وہ میری بڑائی کرتا ہے
اور جو مضبوط اِرادے سے صحیح راہ پر چلتا رہتا ہے،
اُسے مَیں نجات دِلاؤں گا۔“