زبور
داؤد کا نغمہ۔
23 یہوواہ میرا چرواہا ہے۔
مجھے کسی چیز کی کمی نہیں ہوگی۔
3 وہ مجھے تازہدم کرتا ہے۔
وہ اپنے نام کی خاطر نیکی کی راہوں پر میری* رہنمائی کرتا ہے۔
4 چاہے مَیں گہری تاریک وادی سے گزروں،
مَیں نہیں ڈروں گا
کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے۔
تیری چھڑی اور تیری لاٹھی کی وجہ سے مَیں محفوظ محسوس کرتا ہوں۔*
5 تُو میرے دُشمنوں کے سامنے میرے لیے کھانے کی میز سجاتا ہے۔
تُو میرے سر پر تیل مل کر مجھے تازہدم کرتا ہے؛*
میرا پیالہ اُوپر تک بھرا ہوا ہے۔
6 بےشک اچھائی اور اٹوٹ محبت زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گی
اور مَیں ساری عمر یہوواہ کے گھر میں بسوں گا۔