اَمثال
28 بُرے لوگ اُس وقت بھی بھاگتے ہیں جب کوئی اُن کا پیچھا نہیں کر رہا ہوتا
لیکن نیک لوگ شیر* کی طرح بےخوف ہوتے ہیں۔
2 جس ملک میں گُناہ* ہوتا ہے، اُس میں حاکم بدلتے رہتے ہیں
لیکن سُوجھبُوجھ اور علم رکھنے والے مُشیر کی مدد سے حاکم لمبے عرصے تک حکمرانی کرتا ہے۔
3 جو غریب آدمی کسی ادنیٰ شخص کو ٹھگتا ہے،
وہ اُس بارش کی طرح ہوتا ہے جو سارا اناج بہا لے جاتی ہے۔
4 جو لوگ قوانین کی خلافورزی کرتے ہیں، وہ بُرے شخص کی تعریف کرتے ہیں
لیکن جو لوگ قوانین کی پابندی کرتے ہیں، وہ اُن پر بھڑک اُٹھتے ہیں۔
5 بُرا شخص اِنصاف کو نہیں سمجھ سکتا
لیکن جو لوگ یہوواہ کی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ سب کچھ سمجھ سکتے ہیں۔
6 جو غریب شخص وفاداری کی راہ پر چلتا ہے،
وہ اُس امیر شخص سے بہتر ہے جو ٹیڑھی راہ پر چلتا ہے۔
7 سمجھدار بیٹا قوانین کو مانتا ہے
لیکن پیٹپجاریوں کا ساتھی اپنے باپ کو شرمندہ کراتا ہے۔
8 جو سُود اور منافع سے اپنی دولت بڑھاتا ہے،
اُس کی دولت اُس شخص کی ہو جائے گی جو غریبوں پر مہربانی کرتا ہے۔
9 جو قوانین کو ماننے سے اِنکار کرتا ہے،
خدا اُس کی دُعا سے بھی گِھن کھاتا ہے۔
10 جو سیدھی راہ پر چلنے والے شخص کو بُری راہ پر ڈالتا ہے، وہ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں خود گِرے گا
لیکن بےاِلزام شخص کو وراثت میں اچھی چیزیں ملیں گی۔
11 امیر شخص اپنی نظر میں دانشمند ہوتا ہے
لیکن سُوجھبُوجھ رکھنے والا شخص اُس کی اصلیت بھانپ سکتا ہے۔
12 نیک شخص کی جیت پر بڑا جشن منایا جاتا ہے
لیکن بُرے شخص کو اِختیار ملنے پر لوگ چھپ جاتے ہیں۔
13 جو اپنے گُناہوں پر پردہ ڈالتا ہے، وہ کامیاب نہیں ہوگا
لیکن جو اِن کا اِقرار کرتا اور اِنہیں چھوڑ دیتا ہے، اُس پر رحم کِیا جائے گا۔
14 وہ شخص خوش رہتا ہے جو ہمیشہ چوکس رہتا ہے*
لیکن جو اپنے دل کو سخت کر لیتا ہے، اُس پر مصیبت ٹوٹ پڑے گی۔
15 بےبس لوگوں پر حکمرانی کرنے والا بُرا حاکم
غُرانے والے شیر اور حملہ کرنے والے ریچھ کی طرح ہوتا ہے۔
16 جس رہنما میں سُوجھبُوجھ نہیں ہوتی، وہ اِختیار کا غلط اِستعمال کرتا ہے
لیکن جو بےایمانی کی کمائی سے نفرت کرتا ہے، اُس کی عمر لمبی ہوگی۔
17 جو شخص کسی* کے خون کا مُجرم ہوتا ہے، وہ قبر* میں جانے تک یہ بوجھ اُٹھائے بھاگتا پھرے گا۔
کوئی اُس کا ساتھ نہ دے۔
18 جو شخص پاک صاف زندگی گزارتا ہے، اُسے بچا لیا جائے گا
لیکن جو ٹیڑھی راہ پر چلتا ہے، وہ اچانک گِر پڑے گا۔
19 جو اپنی زمین میں کھیتیباڑی کرتا ہے، اُس کے پاس کثرت سے کھانا ہوگا
لیکن جو فضول کاموں میں لگ جاتا ہے، وہ غربت میں ڈوب جائے گا۔
20 وفادار شخص کو ڈھیر ساری برکتیں ملیں گی
لیکن جو راتوں رات امیر بننا چاہتا ہے، وہ بےقصور نہیں رہ پائے گا۔
21 طرفداری کرنا غلط ہے
لیکن شاید اِنسان روٹی کے ایک ٹکڑے کے لیے غلط کام کر بیٹھے۔
22 حسد* کرنے والا شخص دولت حاصل کرنے کے لیے بےتاب ہوتا ہے
لیکن وہ اِس بات سے بےخبر ہوتا ہے کہ غربت اُسے دبوچ لے گی۔
23 جو شخص کسی کی اِصلاح کرتا ہے، اُسے بعد میں اُس شخص سے زیادہ پسند کِیا جاتا ہے
جو اپنی زبان سے خوشامد کرتا ہے۔
24 جو اپنے ماں باپ کو لُوٹ کر کہتا ہے: ”اِس میں کوئی بُرائی نہیں،“
وہ اُس شخص کا ساتھی ہے جو تباہی مچاتا ہے۔
26 جو اپنے دل پر بھروسا کرتا ہے، وہ احمق ہے
لیکن جو دانشمندی کی راہ پر چلتا ہے، وہ بچ جائے گا۔
27 جو غریب لوگوں کو دیتا ہے، اُسے کسی چیز کی کمی نہیں ہوگی
لیکن جو اُنہیں دیکھ کر آنکھیں بند کر لیتا ہے، اُسے بہت سی لعنتیں ملیں گی۔
28 جب بُرے لوگوں کو اِختیار ملتا ہے تو لوگ چھپ جاتے ہیں
لیکن جب وہ تباہ ہو جاتے ہیں تو نیک لوگوں کی تعداد بڑھتی ہے۔