زبور
93 یہوواہ بادشاہ بن گیا ہے!
اُس نے شانوشوکت کا لباس پہنا ہوا ہے؛
یہوواہ نے طاقت کی پوشاک پہنی ہوئی ہے؛
اُس نے اِسے پیٹی* کی طرح باندھا ہوا ہے۔
2 تیرا تخت مُدتوں پہلے مضبوطی سے قائم کِیا گیا؛
تُو ہمیشہ ہمیشہ سے موجود ہے۔
3 اَے یہوواہ! دریا ٹھاٹھیں مار رہے ہیں؛
دریا ٹھاٹھیں مار رہے ہیں اور گرج رہے ہیں؛
دریا مسلسل ٹھاٹھیں مار رہے ہیں اور شور مچا رہے ہیں۔
4 بلندیوں پر یہوواہ کی عظمت بےمثال ہے؛
وہ گہرے پانیوں کے شور سے بھی زیادہ طاقتور ہے،
ہاں، سمندر کی بپھری ہوئی لہروں سے بھی زیادہ۔
5 اَے یہوواہ! تیری یاددہانیاں بہت قابلِبھروسا ہیں۔
پاکیزگی ہمیشہ تیرے گھر کو سنوارتی ہے۔*