زبور
داؤد کا نغمہ۔
110 یہوواہ نے میرے مالک سے کہا:
”میری دائیں طرف بیٹھو
جب تک مَیں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کی چوکی نہ بنا دوں۔“
2 یہوواہ تمہارے اِختیار* کا عصا صِیّون سے بڑھائے گا اور کہے گا:
”اپنے دُشمنوں کے بیچ جاؤ اور اُن پر جیت حاصل کرتے جاؤ۔“
3 جس دن تُم اپنی فوج کو لے کر جنگ میں جاؤ گے، تمہارے لوگ خوشی خوشی اپنے آپ کو پیش کریں گے۔
تمہارے جوانوں کا دستہ پاک اور عالیشان ہے؛
وہ شبنم کی اُن بوندوں کی طرح ہے جو صبح کی کوکھ سے پیدا ہوتی ہیں۔
4 یہوواہ نے یہ قسم کھائی ہے اور وہ اپنا اِرادہ نہیں بدلے گا*
کہ ”تُم ہمیشہ کاہن رہو گے،
ویسے کاہن جیسے مَلکیصدق تھے۔“
5 یہوواہ تمہاری دائیں طرف کھڑا ہوگا؛
وہ اپنے غضب کے دن بادشاہوں کو کچل دے گا۔
6 وہ قوموں کو سزا دے گا؛
وہ ملک کو لاشوں سے بھر دے گا۔
وہ ایک بڑے ملک* کے سربراہ کو کچل دے گا۔
7 وہ* راستے کے کنارے بہتی ندی کا پانی پیے گا
اور اپنا سر اُونچا اُٹھائے گا۔