زبور
موسیقار کے لیے۔ اِس گیت کو تاردار سازوں کے ساتھ گایا جائے۔ داؤد کا مشکیل۔* یہ گیت اُس وقت کا ہے جب زِیفیوں نے ساؤل کے پاس جا کر کہا: ”داؤد ہمارے علاقے میں چھپے ہوئے ہیں۔“
54 اَے خدا! اپنے نام کے ذریعے مجھے بچا؛
اپنی طاقت کے ذریعے میرا دِفاع کر۔*
2 اَے خدا! میری دُعا سُن؛
میری باتوں پر توجہ فرما
3 کیونکہ اجنبی میرے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں
اور بےرحم لوگ میری جان لینے پر تُلے ہیں۔
وہ خدا کا ذرا بھی احترام نہیں کرتے۔* (سِلاہ)
4 دیکھو، خدا میرا مددگار ہے؛
یہوواہ اُن کے ساتھ ہے جو میری* حمایت کرتے ہیں۔
5 وہ میرے دُشمنوں کی بُرائی اُنہی کے سامنے لائے گا؛
اَے خدا! اُن کا نامونشان مٹا دے* کیونکہ تُو وفادار خدا ہے۔
6 مَیں خوشی خوشی تیرے حضور قربانی پیش کروں گا۔
اَے یہوواہ! مَیں تیرے نام کی بڑائی کروں گا کیونکہ یہ اچھا ہے۔
7 تُو مجھے ہر مصیبت سے چھڑاتا ہے
اور مَیں اپنے دُشمنوں کی ہار دیکھ کر خوش ہوں گا۔