زبور
موسیقار کے لیے۔ یاددہانی کے لیے داؤد کا گیت۔
70 اَے خدا! مجھے بچا؛
اَے یہوواہ! جلدی میری مدد کر۔
2 جو میری جان لینے پر تُلے ہیں،
وہ شرمندہ اور رُسوا ہوں۔
جو میری مصیبت پر خوش ہوتے ہیں،
وہ ذلیل ہو کر اُلٹے پاؤں بھاگ جائیں۔
3 جو میرا مذاق اُڑاتے اور کہتے ہیں: ”تُم اِسی لائق تھے،“
اُنہیں بےعزت کر کے واپس بھیج دیا جائے۔
4 لیکن جو تیری رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،
وہ تیری وجہ سے خوش اور باغ باغ ہوں۔
جو تیرے نجاتبخش کاموں سے محبت کرتے ہیں، وہ ہمیشہ کہیں:
”خدا کی بڑائی ہو!“
5 مگر مَیں بےسہارا اور غریب ہوں؛
اَے خدا! جلدی میری خاطر کارروائی کر۔
تُو میرا مددگار اور چھڑانے والا ہے؛
اَے یہوواہ! دیر نہ کر۔