زبور
داؤد کا نغمہ۔ یہ نغمہ اُس وقت کا ہے جب داؤد اپنے بیٹے ابیسلوم سے بھاگ رہے تھے۔
3 اَے یہوواہ! میرے دُشمنوں کی تعداد اِتنی کیوں بڑھ گئی ہے؟
میرے خلاف اِتنے زیادہ لوگ کیوں کھڑے ہو رہے ہیں؟
2 بہت سے لوگ میرے* بارے میں کہہ رہے ہیں:
”خدا اِسے نہیں بچائے گا۔“ (سِلاہ)*
3 لیکن اَے یہوواہ! تُو میری ڈھال ہے جو چاروں طرف سے مجھے محفوظ رکھتی ہے؛
تُو میری شان ہے اور تُو ہی میرا سر اُوپر اُٹھاتا ہے۔
4 مَیں اُونچی آواز سے یہوواہ کو پکاروں گا
اور وہ اپنے مُقدس پہاڑ سے مجھے جواب دے گا۔ (سِلاہ)
6 مَیں اُن ہزاروں مخالفوں سے نہیں ڈرتا
جو میری چاروں طرف قطار باندھے کھڑے ہیں۔
7 اَے یہوواہ! اُٹھ۔ اَے میرے خدا! مجھے بچا۔
تُو میرے سب دشمنوں کے جبڑوں پر مارے گا؛
تُو بُرے لوگوں کے دانت توڑ دے گا۔
8 اَے یہوواہ! تُو ہی نجات دِلاتا ہے۔
تیری برکت تیرے بندوں پر ہے۔ (سِلاہ)