یسعیاہ
12 اُس دن آپ ضرور کہیں گے:
”اَے یہوواہ! مَیں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔
تجھے مجھ پر غصہ تھا
مگر تیرا غصہ آہستہ آہستہ ٹھنڈا ہو گیا
اور تُو نے مجھے تسلی دی۔
2 دیکھو! خدا میری نجات ہے۔
مَیں اُس پر بھروسا کروں گا اور بالکل نہیں ڈروں گا
کیونکہ یاہ* یہوواہ میری طاقت اور میری قوت ہے
اور وہ میری نجات بن گیا ہے۔“
3 آپ خوشی خوشی نجات کے چشموں سے پانی بھریں گے۔
4 اُس دن آپ کہیں گے:
”یہوواہ کا شکر کرو؛ اُس کا نام لو؛
قوموں کو اُس کے کاموں کے بارے میں بتاؤ!
اِعلان کرو کہ اُس کا نام بلند ہے۔
5 یہوواہ کی تعریف میں گیت گاؤ* کیونکہ اُس نے شاندار کام کیے ہیں۔
ساری زمین میں اِس بات کا چرچا کِیا جائے۔
6 صِیّون کی رہنے والی!* للکار اور خوشی سے نعرے مار
کیونکہ تیرے بیچ اِسرائیل کا پاک خدا عظیم ہے۔“