زبور
موسیقار کے لیے۔ اِس گیت کو ”سوسن کے پھولوں“* کے مطابق گایا جائے۔ قورح کے بیٹوں کا مشکیل۔* محبت کا گیت۔
45 میرے دل سے ایک خوبصورت موضوع چھلک رہا ہے۔
میرا گیت* بادشاہ کے بارے میں ہے۔
میری زبان ایک ماہر نقلنویس کے قلم کی طرح ہو۔
2 تُم اِنسان کے بیٹوں میں سب سے زیادہ حسین ہو۔
تمہارے ہونٹوں سے دلکش باتیں نکلتی ہیں۔
اِسی لیے خدا نے تمہیں ہمیشہ کے لیے برکت دی ہے۔
3 زورآور جنگجو! عظمت اور شانوشوکت سے
اپنی کمر پر تلوار باندھ لو؛
4 پوری شان سے جیت* حاصل کرتے جاؤ؛
سچائی، خاکساری اور نیکی کی خاطر اپنے گھوڑے پر سوار ہو؛
تمہارا دایاں ہاتھ حیرتانگیز کام انجام دے گا۔*
5 تمہارے تیر تیز ہیں؛
وہ قوموں کو تمہارے سامنے ڈھیر کر دیتے ہیں؛
وہ بادشاہ کے دُشمنوں کے دلوں کو چھلنی کر دیتے ہیں۔
7 تمہیں نیکی سے محبت اور بُرائی سے نفرت ہے۔
اِسی لیے خدا نے، ہاں، تمہارے خدا نے تمہیں تیل سے مسح* کر کے
تمہیں تمہارے ساتھیوں سے زیادہ خوشی بخشی ہے۔
8 تمہارا پورا لباس مُر، عُود اور تج کی خوشبو سے مہکتا ہے؛
ہاتھیدانت کے عالیشان محل سے آنے والی تاردار سازوں کی آواز تمہیں خوش کرتی ہے۔
9 تمہارے دربار کی معزز خواتین میں بادشاہوں کی بیٹیاں بھی شامل ہیں۔
ملکہ، اوفیر کے سونے سے سجی تمہاری دائیں طرف کھڑی ہے۔
10 میری بیٹی! دھیان سے سنو اور میری بات پر توجہ دو؛
اپنے لوگوں اور اپنے باپ کے گھر کو بھول جاؤ۔
12 صُور کی بیٹی تمہارے لیے تحفہ لائے گی؛
امیرترین آدمی تمہاری پسندیدگی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
14 اُسے مہارت سے بُنے ہوئے لباس میں* بادشاہ کے سامنے لے جایا جائے گا۔
اُس کے پیچھے پیچھے چلنے والی اُس کی کنواری سہیلیاں بھی بادشاہ کے پاس لائی جائیں گی۔
15 اُنہیں خوشی مناتے ہوئے لایا جائے گا؛
وہ بادشاہ کے محل میں داخل ہوں گی۔
16 تمہارے بیٹے تمہارے باپدادا کی جگہ لیں گے۔
تُم اُنہیں پوری زمین پر حاکم مقرر کرو گے۔
17 مَیں آنے والی سب نسلوں کو تمہارا نام بتاؤں گا۔
اِس لیے قومیں ہمیشہ ہمیشہ تک تمہاری تعریف کریں گی۔