زبور
مشکیل۔* داؤد کی دُعا جب وہ غار میں چھپے ہوئے تھے۔
142 مَیں اُونچی آواز سے یہوواہ کو مدد کے لیے پکارتا ہوں؛
مَیں اُونچی آواز سے یہوواہ سے مہربانی کی اِلتجا کرتا ہوں۔
2 مَیں کُھل کر اُسے اپنی پریشانی بتاتا ہوں؛
مَیں اُس وقت اُسے اپنی تکلیف بتاتا ہوں
3 جب میری ہمت* جواب دے جاتی ہے۔
پھر تُو میرے قدموں کی نگہبانی کرتا ہے۔
مَیں جس راہ پر چلتا ہوں،
اُس پر دُشمن نے میرے لیے پھندا لگایا ہے۔
4 میری دائیں طرف دیکھ؛
کوئی میری پروا نہیں کرتا۔*
ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں مَیں بھاگ کر جا سکوں؛
کسی کو میری* فکر نہیں ہے۔
5 اَے یہوواہ! مَیں مدد کے لیے تجھے پکارتا ہوں۔
6 مدد کے لیے میری فریاد پر توجہ فرما
کیونکہ میرا بہت بُرا حال ہو گیا ہے۔
مجھے اذیت دینے والوں سے بچا
کیونکہ وہ مجھ سے زیادہ طاقتور ہیں۔
7 مجھے* کال کوٹھڑی سے نکال
تاکہ مَیں تیرے نام کی بڑائی کروں۔
نیک لوگ میرے اِردگِرد اِکٹھے ہوں
کیونکہ تُو مجھ سے مہربانی سے پیش آتا ہے۔