اَمثال
16 اِنسان اپنے دل کے خیالات کو ترتیب تو دیتا ہے
لیکن جو جواب وہ دیتا ہے، وہ* یہوواہ کی طرف سے ہوتا ہے۔
3 اپنے سب کام یہوواہ پر چھوڑ دو*
تو آپ کے منصوبے کامیاب ہوں گے۔
4 یہوواہ ہر چیز کے ذریعے اپنا مقصد پورا کرتا ہے؛
اُس نے بُرے لوگوں کو بھی تباہی کے دن کے لیے رکھا ہے۔
5 یہوواہ ہر اُس شخص سے گِھن کھاتا ہے جس کے دل میں غرور ہے؛
یقین رکھو کہ وہ سزا سے نہیں بچے گا۔
6 اٹوٹ محبت اور وفاداری کے ذریعے گُناہوں کا کفارہ ہوتا ہے
اور یہوواہ کا خوف رکھنے سے اِنسان بُرائی سے مُنہ پھیر لیتا ہے۔
7 جب یہوواہ اِنسان کی روِش سے خوش ہوتا ہے
تو وہ اُس کے دُشمنوں سے بھی اُس کی صلح کرا دیتا ہے۔
8 نیکی سے کمائی ہوئی تھوڑی سی آمدنی
نااِنصافی سے کمائی ہوئی بڑی آمدنی سے بہتر ہے۔
9 اِنسان اپنے دل میں اپنی زندگی کے حوالے سے منصوبے تو بناتا ہے
لیکن یہوواہ ہی اُس کے قدموں کی رہنمائی کرتا ہے۔
10 بادشاہ کے لبوں پر خدا کا فیصلہ ہونا چاہیے؛
اُسے کبھی اِنصاف کا خون نہیں کرنا چاہیے۔
11 صحیح پلڑے اور ترازو یہوواہ کے ہیں؛
تھیلی میں رکھے سارے باٹ اُسی کی طرف سے ہیں۔
12 بُرے کاموں سے بادشاہوں کو گِھن آتی ہے
کیونکہ تخت نیکی کی بنیاد پر مضبوطی سے قائم رہتا ہے۔
13 نیکی کی باتوں سے بادشاہ خوش ہوتے ہیں۔
وہ اُن لوگوں سے پیار کرتے ہیں جو ایمانداری سے بولتے ہیں۔
14 بادشاہ کا قہر موت کا قاصد ہے
لیکن دانشمند شخص اِسے ٹھنڈا کر دیتا ہے۔*
15 بادشاہ کے چہرے کے نور میں زندگی ہے؛
اُس کی نظرِکرم بہار میں برستے بادل کی طرح ہے۔
16 دانشمندی سونا حاصل کرنے سے کہیں بہتر ہے
اور سمجھ چاندی حاصل کرنے سے۔
17 سیدھی راہ پر چلنے والا شخص بُرائی سے دُور رہتا ہے۔
جو شخص اپنی روِش پر دھیان دیتا ہے، وہ اپنی زندگی* کی حفاظت کرتا ہے۔
18 غرور کا انجام تباہی ہوتا ہے
اور گھمنڈی سوچ* رکھنے والا ٹھوکر کھاتا ہے۔
19 حلیموں کے ساتھ خاکسار بننا
مغروروں کے ساتھ لُوٹ کے مال میں حصےدار بننے سے بہتر ہے۔
20 جو شخص کسی معاملے میں گہری سمجھ ظاہر کرتا ہے، وہ کامیاب ہوتا ہے*
اور جو شخص یہوواہ پر بھروسا رکھتا ہے، وہ خوش رہتا ہے۔
21 جو شخص دل سے دانشمند ہے، وہ سمجھدار کہلائے گا
اور جو شخص نرمی سے بات کرتا ہے،* وہ دوسروں کو قائل کر لیتا ہے۔
22 جن لوگوں کے پاس گہری سمجھ ہے، اُن کے لیے یہ زندگی کا چشمہ ہے
لیکن بےوقوفوں کو اُن کی بےوقوفی کی وجہ سے سزا ملتی ہے۔
23 دانشمند شخص کا دل اُسے گہری سمجھ کی باتیں کرنے
اور دوسروں کو قائل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
24 دلپسند باتیں شہد کے چھتّے کی طرح ہیں؛
یہ جان* کو میٹھی لگتی ہیں اور ہڈیوں کو شفا بخشتی ہیں۔
25 ایک ایسی راہ ہے جو اِنسان کو صحیح لگتی ہے
لیکن آخر میں وہ موت کی طرف لے جاتی ہے۔
27 نکما شخص کھود کھود کر بُرائی نکالتا ہے؛
اُس کی باتیں جھلسانے والی آگ کی طرح ہوتی ہیں۔
29 ظالم شخص اپنے پڑوسی کو بہکاتا ہے
اور اُسے غلط راہ پر لے جاتا ہے۔
30 وہ سازش گھڑتے ہوئے آنکھ مارتا ہے
وہ اپنے بُرے منصوبوں کو پورا کرتے وقت اپنے ہونٹ بھینچتا ہے۔
32 جو شخص جلدی غصہ نہیں کرتا، وہ زورآور شخص سے بہتر ہے
اور جو شخص اپنے غصے* پر قابو رکھتا ہے، وہ شہر کو فتح کرنے والے شخص سے بہتر ہے۔
33 جھولی میں قُرعہ ڈالا تو جاتا ہے
لیکن اِس کے ذریعے ہونے والا ہر فیصلہ یہوواہ کی طرف سے ہوتا ہے۔