تواریخ کی پہلی کتاب
3 حِبرون میں داؤد کے یہ بیٹے پیدا ہوئے: پہلوٹھا بیٹا امنون جس کی والدہ یزرعیل سے تعلق رکھنے والی اخینوعم تھیں؛ دوسرا بیٹا دانیایل جس کی والدہ کرمِل سے تعلق رکھنے والی ابیجیل تھیں؛ 2 تیسرا بیٹا ابیسلوم جس کی والدہ جِسور کے بادشاہ تَلمی کی بیٹی معکہ تھیں؛ چوتھا بیٹا ادونیاہ جو حجّیت کا بیٹا تھا؛ 3 پانچواں بیٹا سِفطیاہ جس کی والدہ ابیطال تھیں اور چھٹا بیٹا اِترعام جس کی والدہ داؤد کی بیوی عِجلاہ تھیں۔ 4 حِبرون میں داؤد کے یہ چھ بیٹے پیدا ہوئے۔ داؤد نے وہاں 7 سال اور 6 مہینے اور یروشلم میں 33 سال حکمرانی کی۔
5 یروشلم میں داؤد کے یہ بیٹے پیدا ہوئے: سِمعا، سوباب، ناتن اور سلیمان۔ اِن چاروں کی والدہ عمیایل کی بیٹی بَتسبع تھیں۔ 6 داؤد کے نو اَور بیٹے یہ تھے: اِبحار، اِلیسمع، اِلیفالط، 7 نوجہ، نِفِج، یافیع، 8 اِلیسمع، اِلیدع اور اِلیفالط۔ 9 داؤد کے اِن سب بیٹوں کے علاوہ اُن کی حرموں سے بھی اُن کے بیٹے تھے اور تَمر اُن کی بہن تھیں۔
10 سلیمان کا بیٹا رحبُعام تھا؛ رحبُعام کا بیٹا ابییاہ تھا؛ ابییاہ کے بیٹے آسا تھے؛ آسا کے بیٹے یہوسفط تھے؛ 11 یہوسفط کا بیٹا یہورام تھا؛ یہورام کا بیٹا اخزیاہ تھا؛ اخزیاہ کے بیٹے یہوآس تھے؛ 12 یہوآس کے بیٹے اَمصیاہ تھے؛ اَمصیاہ کے بیٹے عزریاہ تھے؛ عزریاہ کے بیٹے یوتام تھے؛ 13 یوتام کا بیٹا آخز تھا؛ آخز کے بیٹے حِزقیاہ تھے؛ حِزقیاہ کا بیٹا منسّی تھا؛ 14 منسّی کا بیٹا امون تھا اور امون کے بیٹے یوسیاہ تھے۔ 15 یوسیاہ کے بیٹے یہ تھے: پہلوٹھا بیٹا یوحنان، دوسرا بیٹا یہویقیم، تیسرا بیٹا صِدقیاہ اور چوتھا بیٹا سلّوم۔ 16 یہویقیم کے بیٹے* کا نام یکونیاہ تھا اور یکونیاہ کا بیٹا صِدقیاہ تھا۔ 17 قید کے دوران یکونیاہ کے یہ بیٹے پیدا ہوئے: سیالتیایل، 18 مَلکیرام، فِدایاہ، شیناضر، یقمیاہ، ہوسمع اور نِدبیاہ۔ 19 فِدایاہ کے بیٹے یہ تھے: زِرُبّابل اور سِمعی۔ زِرُبّابل کے بیٹے یہ تھے: مِسُلّام اور حنانیاہ (اُن کی بہن کا نام سِلومیت تھا)۔ 20 زِرُبّابل کے پانچ اَور بیٹے یہ تھے: حسوبہ، اوہل، بِرکیاہ، حسدیاہ اور یُوسحبد۔ 21 حنانیاہ کے بیٹے یہ تھے: فِلطیاہ اور یسعیاہ۔ یسعیاہ کے بیٹے* کا نام رِفایاہ تھا؛ رِفایاہ کے بیٹے* کا نام ارنان تھا؛ ارنان کے بیٹے* کا نام عبدیاہ تھا اور عبدیاہ کے بیٹے* کا نام سِکنیاہ تھا۔ 22 سِکنیاہ کے بیٹے یہ تھے: سِمعیاہ اور سِمعیاہ کے بیٹے حطّوش، اِجال، بریح، نعریاہ اور سافط یعنی کُل چھ بیٹے۔ 23 نعریاہ کے بیٹے یہ تھے: اِلیوعینی، حِزقیاہ اور عزریقام یعنی کُل تین بیٹے۔ 24 اِلیوعینی کے بیٹے یہ تھے: ہوداویاہ، اِلیاسب، فِلایاہ، عقّوب، یوحنان، دِلایاہ اور عنانی یعنی کُل سات بیٹے۔