زبور
موسیقار کے لیے۔ اِس نغمے کو شمینیت* کے مطابق بجائے جانے والے تاردار سازوں کے ساتھ گایا جائے۔ داؤد کا نغمہ۔
6 اَے یہوواہ! غصے میں مجھے نہ ڈانٹ
اور قہر میں میری اِصلاح نہ کر۔
2 اَے یہوواہ! مجھ پر مہربانی* کر کیونکہ مَیں کمزور ہوتا جا رہا ہوں۔
اَے یہوواہ! مجھے شفا دے کیونکہ میری ہڈیاں کانپ رہی ہیں۔
3 مَیں* بہت پریشان ہوں۔
اَے یہوواہ! مجھے بتا کہ یہ سب کب تک چلتا رہے گا؟
4 اَے یہوواہ! آ کر مجھے* چھڑا لے۔
اپنی اٹوٹ محبت کی خاطر مجھے بچا لے
6 مَیں آہیں بھرتے بھرتے تھک چُکا ہوں؛
مَیں ساری ساری رات اپنا بستر آنسوؤں سے بھگوتا رہتا ہوں؛
میرا پلنگ آنسوؤں کے سیلاب میں ڈوب جاتا ہے۔
7 غم کے مارے میری آنکھیں کمزور ہو گئی ہیں؛
اذیت دینے والوں کی وجہ سے یہ دُھندلا گئی ہیں۔
8 بُرے کام کرنے والو! تُم سب مجھ سے دُور ہو جاؤ
کیونکہ یہوواہ میرے رونے کی آواز ضرور سنے گا۔
9 یہوواہ میری فریاد سُن کر مجھ پر مہربانی کرے گا؛
یہوواہ میری دُعا قبول فرمائے گا۔
10 میرے سب دُشمنوں کو شرمندگی اور خوف کا سامنا کرنا پڑے گا؛
وہ اچانک سے رُسوا ہو کر اُلٹے پاؤں بھاگ جائیں گے۔