زبور
موسیقار کے لیے۔ داؤد کا نغمہ۔
13 اَے یہوواہ! تُو کب تک مجھے بھولا رہے گا؟ کیا ہمیشہ تک؟
تُو کب تک اپنا چہرہ مجھ سے چھپائے رکھے گا؟
2 مَیں* کب تک فکروں میں گِھرا رہوں گا
اور ہر روز اپنے دل میں غم کرتا رہوں گا؟
میرے دُشمن کب تک مجھ پر غالب رہیں گے؟
3 اَے یہوواہ میرے خدا! میری طرف دیکھ اور مجھے جواب دے؛
میری آنکھوں کو روشنی عطا کر تاکہ مَیں موت کی نیند نہ سو جاؤں
4 ورنہ میرا دُشمن یہ کہے گا: ”مَیں نے اُسے ہرا دیا ہے!“
میرے مخالفوں کو میری ہار پر خوشی نہ منانے دے۔
5 مجھے تیری اٹوٹ محبت پر پورا بھروسا ہے؛
میرا دل تیرے نجاتبخش کاموں کی وجہ سے خوش ہوگا۔
6 مَیں یہوواہ کے لیے گیت گاؤں گا کیونکہ اُس نے مجھے ڈھیروں برکتیں دی ہیں۔*