زبور
ایک گیت۔ داؤد کا نغمہ۔
108 مَیں* ثابتقدم ہوں، اَے خدا!
مَیں دلوجان سے* گاؤں گا اور موسیقی بجاؤں گا۔
2 اَے تاردار ساز! جاگ! اَے بربط!* تُو بھی جاگ!
مَیں صبح کو جگاؤں گا۔
3 اَے یہوواہ! مَیں قوموں میں تیری بڑائی کروں گا؛
مَیں قوموں کے بیچ تیری تعریف میں گیت گاؤں گا*
4 کیونکہ تیری اٹوٹ محبت عظیم، ہاں، آسمان جتنی بلند ہے
اور تیری وفاداری آسمان کو چُھوتی ہے۔
5 اَے خدا! آسمان پر تیری عظمت ظاہر ہو
اور پوری زمین پر تیری شان پھیل جائے۔
6 اپنے دائیں ہاتھ سے ہمیں بچا اور ہمیں* جواب دے
تاکہ تیرے پیارے بندے بچ سکیں۔
7 پاک* خدا نے فرمایا ہے:
”مَیں خوشی مناتے ہوئے سِکم کو وراثت کے طور پر دوں گا
اور وادیِسُکات کو ناپ کر تقسیم کروں گا۔
9 موآب میرا مُنہ ہاتھ دھونے کا برتن ہے۔
ادوم پر مَیں اپنا جُوتا پھینکوں گا۔
فِلسطیہ کو ہرا کر مَیں جیت کے نعرے ماروں گا۔“
10 کون مجھے فصیلدار شہر میں لے جائے گا؟
کون مجھے دُور ادوم تک لے جائے گا؟
11 اَے خدا! تُو ہی ہمیں وہاں تک لے جائے گا۔
مگر تُو نے تو ہمیں ٹھکرا دیا ہے۔
اَے ہمارے خدا! تُو اب ہماری فوجوں کے ساتھ نہیں جاتا۔
12 مصیبت میں ہماری مدد کر
کیونکہ اِنسانوں سے نجات کی اُمید لگانا بےکار ہے۔
13 خدا ہمیں طاقت بخشے گا؛
وہ ہمارے مخالفوں کو روند ڈالے گا۔