اَمثال
19 احمق ہونے اور جھوٹ بولنے سے بہتر ہے
کہ اِنسان غریب ہو اور وفاداری کی راہ پر چلے۔
2 اِنسان* کے لیے علم سے خالی ہونا اچھا نہیں
اور جو شخص جلدبازی سے کام لیتا ہے،* وہ گُناہ کرتا ہے۔
3 اِنسان کی اپنی بےوقوفی اُسے غلط راہ پر ڈال دیتی ہے
اور اُس کے دل میں یہوواہ کے لیے غصہ بھڑک اُٹھتا ہے۔
4 امیر شخص کے دوستوں میں اِضافہ ہوتا رہتا ہے
لیکن غریب شخص کا اپنا دوست بھی اُسے چھوڑ دیتا ہے۔
5 جھوٹے گواہ کو سزا ضرور ملے گی
اور جو شخص بات بات پر جھوٹ بولتا ہے، وہ بچ نہیں پائے گا۔
6 بہت سے لوگ نوابوں* کی پسندیدگی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
اور ہر کوئی تحفے دینے والے شخص کا دوست بننا چاہتا ہے۔
7 غریب شخص کے سب بھائی اُس سے نفرت کرتے ہیں
تو پھر اُس کے دوست تو اُس سے اَور بھی زیادہ دُور بھاگیں گے۔
وہ اُن کے پیچھے پیچھے جا کر اُن سے مِنتسماجت کرتا ہے لیکن کوئی اُس کی نہیں سنتا۔
8 جو شخص سمجھ حاصل کرتا ہے، وہ خود سے* پیار کرتا ہے۔
جو شخص سُوجھبُوجھ کو عزیز رکھتا ہے، اُسے کامیابی ملے گی۔*
9 جھوٹے گواہ کو سزا ضرور ملے گی
اور جو شخص بات بات پر جھوٹ بولتا ہے، وہ فنا ہو جائے گا۔
10 یہ مناسب نہیں کہ ایک بےوقوف شخص ٹھاٹھباٹھ سے رہے
تو پھر یہ کیسے مناسب ہو سکتا ہے کہ ایک خادم حاکموں پر حکمرانی کرے؟
11 اِنسان کی گہری سمجھ اُس کے غصے کو ٹھنڈا کر دیتی ہے
اور جب کوئی اُسے ٹھیس پہنچاتا ہے تو اِسے نظرانداز کرنے* سے اُس کی عزت بڑھتی ہے۔
12 بادشاہ کا قہر شیر* کی دھاڑ کی طرح ہے
لیکن اُس کی نظرِکرم گھاس پر شبنم کی طرح۔
13 احمق بیٹا اپنے باپ پر مصیبت لاتا ہے
اور جھگڑالو* بیوی مسلسل ٹپکنے والی چھت کی طرح ہوتی ہے۔
14 گھر اور دولت باپ کی طرف سے ورثے میں ملتے ہیں
لیکن ایک سمجھدار بیوی یہوواہ کی طرف سے ملتی ہے۔
15 سُستی اِنسان کو گہری نیند سُلا دیتی ہے
اور کاہل شخص* بھوکا رہتا ہے۔
16 حکموں پر عمل کرنے والے شخص کی جان محفوظ رہتی ہے
لیکن لاپروائی سے زندگی گزارنے والا شخص اپنی جان گنوا دے گا۔
17 جو ادنیٰ شخص پر مہربانی کرتا ہے، وہ یہوواہ کو قرض دیتا ہے
اور وہ اُسے اِس کا اجر دے گا۔
18 جب تک اُمید ہے، اپنے بیٹے کی اِصلاح کرو
اور اُس کی موت کے ذمےدار نہ بنو۔*
19 گرممزاج شخص کو سزا بھگتنی پڑے گی؛
اگر آپ اُسے ایک بار بچانے کی کوشش کرو گے تو آپ کو بار بار ایسا کرنا پڑے گا۔
20 اِصلاح کو سنو اور تربیت کو قبول کرو
تاکہ آپ آگے چل کر دانشمند بن سکو۔
21 اِنسان اپنے دل میں بہت سے منصوبے بناتا ہے
لیکن یہوواہ کا اِرادہ* ضرور پورا ہوتا ہے۔
22 اِنسان کی اٹوٹ محبت دل کو بھاتی ہے
اور غریب شخص جھوٹے شخص سے بہتر ہوتا ہے۔
23 یہوواہ کا خوف زندگی کی طرف لے جاتا ہے؛
جس کے دل میں یہ خوف ہوتا ہے، وہ چین کی نیند سوتا ہے اور اُس پر کوئی آنچ نہیں آتی۔
24 سُست آدمی دعوت کے برتن میں ہاتھ ڈالتا ہے
لیکن اِسے اپنے مُنہ تک لے جانے کی زحمت نہیں کرتا۔
25 مذاق اُڑانے والے کو مارو تاکہ ناتجربہکار شخص سمجھدار بن جائے
اور سمجھدار شخص کی اِصلاح کرو تاکہ اُس کا علم بڑھے۔
26 جو بیٹا اپنے باپ کے ساتھ بُرا سلوک کرتا ہے اور اپنی ماں کو دُھتکار دیتا ہے،
وہ شرمندگی اور ذِلت کا باعث بنتا ہے۔
27 میرے بیٹے! اگر آپ تربیت پر دھیان دینا چھوڑ دو گے
تو آپ علم کی راہ سے بھٹک جاؤ گے۔
28 نکما گواہ اِنصاف کا مذاق اُڑاتا ہے
اور بُرا شخص بُرائی کو مزے سے نگل جاتا ہے۔
29 مذاق اُڑانے والوں کے لیے سزا طے کی گئی ہے
اور احمقوں کی پیٹھ کے لیے مار۔