زبور
136 یہوواہ کا شکر کرو کیونکہ وہ اچھا ہے؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
2 خداؤں کے خدا کا شکر کرو؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
3 مالکوں کے مالک کا شکر کرو؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
4 صرف وہی نہایت حیرتانگیز کام کرتا ہے؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
5 اُس نے بڑی مہارت* سے آسمان کو بنایا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
6 اُس نے زمین کو پانیوں کے اُوپر پھیلایا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
7 اُس نے بڑے بڑے نیّر* بنائے؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے؛
8 اُس نے دن پر حکمرانی کرنے کے لیے سورج کو بنایا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے؛
9 اُس نے رات پر حکمرانی کرنے کے لیے چاند اور ستاروں کو بنایا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
10 اُس نے مصر کے پہلوٹھوں کو مار ڈالا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
11 وہ اِسرائیل کو اُن کے بیچ سے نکال لایا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے؛
12 وہ اپنے زورآور ہاتھ اور طاقتور بازو* سے اُنہیں نکال لایا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
13 اُس نے بحیرۂاحمر* کے دو حصے کر دیے؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
14 وہ اِسرائیل کو اُس کے بیچ سے پار لے گیا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
15 اُس نے فِرعون اور اُس کی فوج کو بحیرۂاحمر میں پھینک دیا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
16 اُس نے ویرانے میں اپنی قوم کی رہنمائی کی؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
17 اُس نے بڑے بڑے بادشاہوں کو مار گِرایا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
18 اُس نے طاقتور بادشاہوں کو ہلاک کر دیا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے؛
19 اُس نے اموریوں کے بادشاہ سیحون کو مار گِرایا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے؛
20 اُس نے بسن کے بادشاہ عوج کو مار گِرایا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
21 اُس نے اُن کا ملک وراثت میں دے دیا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے؛
22 اُس نے اُن کا ملک اپنے خادم اِسرائیل کو وراثت میں دے دیا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
23 جب ہم مایوس تھے تو اُس نے ہمیں یاد کِیا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
24 وہ ہمیں ہمارے مخالفوں سے چھڑاتا رہا؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
25 وہ ہر جاندار کو خوراک دیتا ہے؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
26 آسمان کے خدا کا شکر کرو؛
اُس کی اٹوٹ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔