زبور
موسیقار کے لیے۔ یہوواہ کے بندے داؤد کا گیت۔
36 گُناہ بُرے شخص کے دل کی گہرائیوں میں اُس سے بات کرتا ہے؛
اُس کی آنکھوں میں خدا کا کوئی خوف نہیں ہوتا
2 کیونکہ وہ خود کو ا پنی نظروں میں اِتنا اچھا بنا لیتا ہے
کہ اُسے اپنی غلطی نظر نہیں آتی اور وہ اِس سے نفرت نہیں کرتا۔
3 اُس کے مُنہ سے تکلیفدہ اور دھوکا دینے والی باتیں نکلتی ہیں؛
اُسے صحیح کام کرنے کی کوئی سمجھ نہیں ہوتی۔
4 وہ اپنے بستر پر بھی خطرناک سازشیں گھڑتا ہے۔
وہ ایسی راہ پر چلتا ہے جو صحیح نہیں ہے؛
وہ بُرے کاموں کو ترک نہیں کرتا۔
5 اَے یہوواہ! تیری اٹوٹ محبت آسمان تک پہنچتی ہے
اور تیری وفاداری بادلوں تک۔
اَے یہوواہ! تُو اِنسانوں اور جانوروں کی زندگی برقرار رکھتا ہے۔*
7 اَے خدا! تیری اٹوٹ محبت اِنتہائی بیشقیمت ہے!
اِنسان کے بیٹے تیرے پَروں کے سائے میں پناہ لیتے ہیں۔
8 وہ تیرے گھر کی عمدہ چیزوں* میں سے جی بھر کر پیتے ہیں
اور تُو اُنہیں اپنی خوشیوں کی ندی میں سے پلاتا ہے۔
9 تُو زندگی کا سرچشمہ ہے؛
تیری روشنی سے ہمیں روشنی ملتی ہے۔
10 جو تجھے جانتے ہیں، اُن کے لیے اٹوٹ محبت ظاہر کرتا رہ
اور جو نیکدل ہیں، اُن سے نیکی کرتا رہ۔
11 مغروروں کو اِجازت نہ دے کہ وہ مجھے اپنے پیروں تلے روند دیں
اور نہ ہی بُرے لوگوں کو موقع دے کہ وہ مجھے بھگا دیں۔
12 بُرے لوگوں کو گِرا دیا گیا ہے؛
اُنہیں زمین پر پٹخ دیا گیا ہے اور وہ اُٹھ نہیں سکتے۔