خدا کا نام ساری دُنیا میں مشہور ہو جائے!
● کینیڈا میں کیوبیک کے شہر کے نزدیک واقع اورلینز کے جزیرے کی سیر کرتے وقت آپ کو یہ احساس ہوگا کہ یہاں کے باشندے ایک زمانے میں بہت ہی مذہبی تھے۔ جزیرے کے گِرد جو سڑک ہے، اِس کے کنارے پر جگہجگہ چھوٹے چرچ موجود ہیں۔ اِس کے علاوہ ہر گاؤں اور بستی میں چرچ کی عمارت ہے۔
سینٹ پیئر نامی قصبے میں ایک چرچ ہے جو ۱۷۱۷ء میں تعمیر کِیا گیا تھا۔ یہ عمارت اب ایک آرٹ گیلری کے طور پر استعمال ہوتی ہے جہاں تصویروں کی نمائش کی جاتی ہے۔ جب آپ اِس عمارت میں داخل ہوتے ہیں تو آپ ایک دیوار پر عبرانی زبان کے چار حروف دیکھ سکتے ہیں۔ یہ عبرانی زبان میں خدا کے ذاتی نام ”یہوواہ“ کے ہجے ہیں۔ پاک صحیفوں میں اِس نام کا ذکر باربار ہوا ہے۔
آجکل کیتھولک چرچ کی کم ہی عمارتوں میں خدا کا نام نظر آتا ہے اور عبادتوں کے دوران اِس کا ذکر نہیں کِیا جاتا۔ ویٹیکن نے ۲۰۰۸ء میں ایک فرمان جاری کِیا جس میں پوپ نے کہا کہ کیتھولک چرچ کی عبادتوں، گیتوں اور دُعاؤں میں خدا کا نام ”نہ تو استعمال کِیا جائے اور نہ ہی زبان پر لایا جائے۔“ لیکن پاک صحیفوں میں صافصاف لکھا ہے کہ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ اُس کا نام ”ساری دُنیا میں مشہور ہو جائے۔“—خروج ۹:۱۶۔
یہوواہ کے گواہوں کا خیال ہے کہ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے یہ کافی نہیں کہ اُس کا نام کسی عمارت کی دیوار پر سجایا جائے۔ اِس لئے وہ لوگوں کو خدا کے نام اور اُس کی مرضی کے بارے میں بتانے کے لئے ہر سال ڈیڑھ ارب گھنٹے صرف کرتے ہیں۔ جبکہ کئی مسیحی فرقوں نے بائبل کے ترجموں میں سے خدا کا ذاتی نام نکال دیا ہے، یہوواہ کے گواہوں نے ایک ایسا ترجمہ شائع کِیا ہے جس میں یہ نام اُن تمام آیتوں میں موجود ہے جہاں یہ اصلی زبان میں پایا جاتا ہے۔ اِس ترجمے کا نام دی نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز ہے۔ اب تک ایسی ۱۶ کروڑ ۵۰ لاکھ بائبلیں ۸۳ زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ بائبل کے اِس ترجمے میں خدا کے نام کا ذکر تقریباً ۷۰۰۰ مرتبہ ہوا ہے۔ ذرا سوچیں کہ اگر بائبل کی اصلی زبانوں میں نام ”یہوواہ“ کا ذکر سینکڑوں مرتبہ ہوا ہے تو کیا یہ اہم نہیں کہ ہم بھی اِسے استعمال کریں؟
[صفحہ ۱۴ پر تصویر]
”دی نیو ورلڈ ٹرانسلیشن“ ۸۳ زبانوں میں شائع ہوا ہے۔ اِس ترجمے میں خدا کے ذاتی نام یہوواہ کا ذکر تقریباً ۷۰۰۰ مرتبہ ہوا ہے