آخری ورق
خاندان قدیمترین انسانی ادارہ ہے جو آجکل مشکلات کا شکار ہے۔ نوعمروں میں منشیات کے ناجائز استعمال اور جنسی بداخلاقی میں خوفناک اضافہ، طلاق کی جدید وبا اور خانگی تشدد، سنگل پیرنٹ فیملیز [ماں یا باپ کے بغیر خاندان] میں دھماکاخیز اضافہ اور کئی دیگر تشویشناک مسائل بعض لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں کہ آیا یہ ادارہ قائم رہیگا۔
کیا ہمارے زمانے میں بھی ایک خاندان کے لئے اپنے اراکین کے لئے ایک مستحکم اور تعلیموتربیت کا ماحول فراہم کرنا ممکن ہے؟ جیہاں، بشرطیکہ خاندان کے اراکین خاندانی خوشی کے حقیقی راز سے واقف ہوں۔ یہ راز پوشیدہ نہیں ہے۔ یہ صدیوں سے آزمودہ اور کامیاب ہے۔ یہ راز کیا ہے؟ اِسکا جواب خاندانی خوشی کا راز کتاب دیتی ہے۔ یہ کتاب اس بات کے ثبوت میں عملی نمونے بھی پیش کرتی ہے کہ کیسے یہ ”راز“ بیشتر مشکلترین خاندانی مسائل کو حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ کیا آجکل کوئی ایسا شخص ہے جسے ایسی معلومات کی ضرورت نہیں ہے؟