گیت نمبر 105
”خدا محبت ہے“
(1-یوحنا 4:7، 8)
1. ذات خدا کی ہے محبت
حکم دیا اُس نے یہ
ہم بھی کریں پیار محبت
اُس سے اور پڑوسی سے
یسوع کی بےلوث محبت
تھی نمایاں دن اور رات
گر اُن کی مثال پر چلیں
ہم کو ملیں گی برکات
2. سچ ہے کہ محبت کرنا
ہوتا ہے نہیں آسان
مدد کرتا ہے یہوواہ
جانتا ہے ہم ہیں اِنسان
ہم محبت کرنا سیکھیں
یہ ہماری ہے پہچان
ہے محبت پاک اور بےغرض
صابر ہے اور مہربان
3. دل میں نہ بسائیں خفگی
ہوں معاف کرنے کو تیار
نقش ہوں دل پہ یاہ کی باتیں
تو ہم کریں سب سے پیار
اِس میں ہے ہماری بہتری
سب سے عمدہ راہ ہے یہ
پس پڑوسی اور خدا سے
ہم محبت کریں گے
(مر 12:30، 31؛ 1-کُر 12:31–13:8؛ 1-یوح 3:23 کو بھی دیکھیں۔)