دوسرے حصے کی دُہرائی
جس شخص سے آپ بائبل کورس کر رہے ہیں، اُس کے ساتھ اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
خدا جھوٹے مذاہب کے ساتھ کیا کرے گا؟
(سبق نمبر 13 کو دیکھیں۔)
خروج 20:4-6 کو پڑھیں۔
جب لوگ عبادت میں بُت یا تصویریں اِستعمال کرتے ہیں تو یہوواہ خدا کو کیسا لگتا ہے؟
(سبق نمبر 14 کو دیکھیں۔)
یسوع مسیح کون ہیں؟
(سبق نمبر 15 کو دیکھیں۔)
آپ کو یسوع مسیح کی کون سی خوبیاں پسند ہیں؟
(سبق نمبر 17 کو دیکھیں۔)
یوحنا 13:34، 35 اور اعمال 5:42 کو پڑھیں۔
کون سچے مسیحی ہیں اور یہ کیسے ثابت ہوتا ہے کہ وہ سچے مسیحی ہیں؟
(سبق نمبر 18 اور 19 کو دیکھیں۔)
کلیسیا کا سربراہ کون ہے اور وہ اِس کی رہنمائی کیسے کرتا ہے؟
(سبق نمبر 20 کو دیکھیں۔)
متی 24:14 کو پڑھیں۔
اِس آیت میں لکھی پیشگوئی کیسے پوری ہو رہی ہے؟
آپ نے کس کس کو بادشاہت کی خوشخبری سنائی ہے؟
(سبق نمبر 21 اور 22 کو دیکھیں۔)
آپ کے خیال میں آپ کو بپتسمہ لینے کے لائق کیوں بننا چاہیے؟
(سبق نمبر 23 کو دیکھیں۔)
آپ خود کو شیطان اور بُرے فرشتوں سے محفوظ کیسے رکھ سکتے ہیں؟
(سبق نمبر 24 کو دیکھیں۔)
خدا ہمارے لیے کیسی زندگی چاہتا ہے؟
(سبق نمبر 25 کو دیکھیں۔)
اِنسانوں کو مصیبتوں اور موت کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟
(سبق نمبر 26 کو دیکھیں۔)
یوحنا 3:16 کو پڑھیں۔
یہوواہ خدا نے ہمیں گُناہ اور موت سے چھڑانے کے لیے کیا کِیا ہے؟
(سبق نمبر 27 کو دیکھیں۔)
واعظ 9:5 کو پڑھیں۔
مرنے کے بعد اِنسان کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
یسوع مسیح اُن اربوں لوگوں کے لیے کیا کریں گے جو مر چُکے ہیں؟
(سبق نمبر 29 اور 30 کو دیکھیں۔)
خدا کی بادشاہت باقی سب حکومتوں سے بہتر کیوں ہے؟
(سبق نمبر 31 اور 33 کو دیکھیں۔)
کیا آپ اِس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے؟ آپ نے جو جواب دیا ہے، اُس کی وجہ کیا ہے؟ خدا کی بادشاہت نے حکمرانی کب شروع کی؟
(سبق نمبر 32 کو دیکھیں۔)