بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں
خدا کے نام کی تقدیس ہوئی
خدا کا کلام، بائبل بیان کرتی ہے: ”غیرقوموں میں اپنا چالچلن نیک رکھو تاکہ جن باتوں میں وہ تمہیں بدکار جان کر تمہاری بدگوئی کرتے ہیں تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر اُنہی کے سبب سے ملاحظہ کے دن خدا کی تمجید کریں۔“ (۱-پطرس ۲:۱۲) لہٰذا، سچے مسیحی اپنا چالچلن نیک رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ خدا کے نام کی بدنامی کا باعث نہ بنیں۔
زمبیا کے ایک دُورافتادہ علاقے سینانگا میں، ایک سکول ماسٹر کے گھر سے اُسکا ریڈیو چوری ہو گیا۔ چونکہ یہوواہ کے گواہ اس علاقے میں منادی کر رہے تھے اسلئے اُس نے انہی پر چوری کا الزام لگا دیا۔ اس نے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی کہ یہوواہ کے گواہوں نے اسکا ریڈیو چرا لیا ہے۔ یہ ثابت کرنے کیلئے کہ گواہ اُسکے گھر آئے تھے اس نے ایک اشتہار پیش کِیا جو اُسے فرش پر پڑا ہوا ملا تھا۔ تاہم، پولیس نے اسکا یقین نہ کِیا۔ اُنہوں نے اُسے مشورہ دیا کہ پہلے جا کر مزید چھانبین کرے۔
مجلسِبزرگان نے اُس دن اس ماسٹر کے آسپڑوس میں منادی کرنے والے گواہوں کی اُسکے پاس جاکر اس معاملے پر گفتگو کرنے کیلئے حوصلہافزائی کی۔ کچھ بھائیوں نے جا کر اُس سے باتچیت کرتے ہوئے واضح کِیا کہ وہ یہوواہ کے نام پر لگنے والے اس الزام کو دُور کرنا چاہتے ہیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب وہ اسکے گھر آئے تھے تو ان کی ملاقات ایک نوجوان سے ہوئی تھی جسے انہوں نے اشتہار دیا تھا۔ جب اُنہوں نے اُس شخص کا حلیہ بتایا تو ماسٹر سمجھ گیا کہ وہ کون تھا۔ دراصل، وہ ایک ہی چرچ کے رُکن تھے۔ ماسٹر نے اس نوجوان سے بات کی لیکن وہ نہ مانا۔ پھر ماسٹر اس نوجوان کے والدین سے بات کرنے کے بعد وہاں سے چلا آیا۔ ایک گھنٹے کے اندر اندر، اس نوجوان کی ماں نے چرائے گئے ریڈیو کو واپس کر دیا۔
پشیمان ہوکر ماسٹر مجلسِبزرگان کے پاس آیا اور جھوٹے الزامات لگانے کیلئے معافی مانگی۔ بزرگوں نے اسکی معافی قبول کر لی لیکن انہوں نے یہ درخواست کی کہ یہ سارا ماجرا لوگوں کے سامنے بیان کِیا جائے تاکہ سب کو معلوم ہو جائے کہ یہوواہ کے گواہ بےقصور تھے۔ لہٰذا، سکول میں اسکا اعلان کِیا گیا جس سے یہوواہ کے نام کی تقدس ہوئی۔ یہوواہ کے گواہ اس علاقے میں آزادی سے منادی کر سکتے ہیں۔
[صفحہ ۱۹ پر نقشہ/تصویر]
(تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)
افریقہ
زمبیا
[تصویر کا حوالہ]
.Mountain High Maps® Copyright © 1997 Digital Wisdom, Inc