دل سے فرمانبرداری کرنے میں دوسروں کی مدد کریں
۱. یہوواہ اپنے پرستاروں سے کس بات کا تقاضا کرتا ہے؟
۱ یہوواہ کے حضور اپنی پرستش کو قابلِقبول بنانے کیلئے فرمانبرداری بہت ضروری ہے۔ (است ۱۲:۲۸؛ ۱-پطر ۱:۱۴-۱۶) جلد ہی خدا اُنکی عدالت کرے گا جو ”خدا کو نہیں پہچانتے اور . . . خوشخبری کو نہیں مانتے۔“ (۲-تھس ۱:۸) ہم دوسروں کی خدا کے کلام کی تعلیمات کی دل سے فرمانبرداری کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟—روم ۶:۱۷۔
۲. مضبوط ایمان پیدا کرنے میں دوسروں کی مدد کرنا کیوں ضروری ہے؟
۲ ایمان اور محبت پیدا کرنے میں مدد کریں: صحائف میں فرمانبرداری اور ایمان کے درمیان گہرے تعلق کو بیان کِیا گیا ہے۔ پولس رسول نے کہا، ”خدایِازلی کے حکم کے مطابق . . . ایمان کے تابع ہو جائیں۔“ (روم ۱۶:۲۶) عبرانیوں ۱۱ باب میں بہت سے ایمانداروں کے ناموں کی فہرست دی گئی ہے ان میں سے بیشتر نے یہوواہ کی مرضی کے مطابق کام کئے۔ (عبر ۱۱:۷، ۸، ۱۷) اسکے برعکس، نافرمانی ایمان کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ (یوح ۳:۳۶؛ عبر ۳:۱۸، ۱۹) ہمیں خدا کے کلام کو دوسروں کی مدد کرنے کیلئے استعمال کرنے کی مہارت پیدا کرنی چاہئے تاکہ وہ ایسا ایمان پیدا کریں جو فرمانبرداری پر منتج ہوتا ہے۔—۲-تیم ۲:۱۵؛ یعقو ۲:۱۴، ۱۷۔
۳. (ا) فرمانبرداری اور محبت کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ (ب) ہم اپنے بائبل طالبعلموں کے دل میں یہوواہ کیلئے محبت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟
۳ فرمانبرداری کا تعلق خدا کی محبت سے بھی ہے۔ (است ۵:۱۰؛ ۱۱:۱، ۲۲؛ ۳۰:۱۶) پہلا یوحنا ۵:۳ بیان کرتی ہے، ”خدا کی محبت یہ ہے کہ ہم اُسکے حکموں پر عمل کریں اور اُس کے حکم سخت نہیں۔“ ہم اپنے بائبل طالبعلموں کی خدا کے لئے محبت پیدا کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ مطالعہ کے دوران ایسے موقعوں کی تلاش میں رہیں جب آپ طالبعلم کے دل میں یہوواہ کی خوبیوں کے لئے قدردانی پیدا کر سکتے ہیں۔ خدا کے لئے اپنے گہرے احساسات کا اظہار کریں۔ طالبعلم کی یہوواہ کیساتھ ایک ذاتی رشتہ قائم کرنے میں مدد کریں۔ یہوواہ کی محبت ہمیں اور دوسرے لوگوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ دل سے اُسکی فرمانبرداری کرنے کی تحریک دے گی۔—متی ۲۲:۳۷۔
۴. (ا) ہمارا نمونہ کیوں اہم ہے؟ (ب) ایک فرمانبردار دل پیدا کرنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
۴ اپنے نمونے سے سکھائیں: ایک نہایت مؤثر طریقہ ہمارا نمونہ ہے جسکے ذریعے ہم دوسروں کی خوشخبری کو قبول کرنے میں حوصلہافزائی کر سکتے ہیں۔ تاہم، فرمانبردار دل پیدا کرنا مسلسل کوشش کا تقاضا کرتا ہے۔ (۱-سلا ۳:۹؛ امثا ۴:۲۳) اس کوشش میں کیا شامل ہے؟ باقاعدہ بائبل پڑھائی اور اجلاسوں پر حاضر ہونے سے حاصل ہونے والی روحانی خوراک سے اپنے دل کی نشوونما کریں۔ (زبور ۱:۱، ۲؛ عبر ۱۰:۲۴، ۲۵) ایسے لوگوں کیساتھ رفاقت رکھیں جنکے دل سچی پرستش میں متحد ہیں۔ (امثا ۱۳:۲۰) اپنے علاقے کے لوگوں کی مدد کرنے کی دلی خواہش کیساتھ منادی میں باقاعدہ شرکت کریں۔ نیک دل پیدا کرنے کے سلسلے میں راہنمائی کیلئے یہوواہ سے مدد کی درخواست کریں۔ (زبور ۸۶:۱۱) ایسی چیزوں سے گریز کریں جو آپکے دل کو آلودہ کر سکتی ہیں مثلاً بداخلاق اور پُرتشدد تفریح۔ ان باتوں پر عمل کریں جن سے آپ یہوواہ کیساتھ ایک قریبی اور مضبوط رشتہ قائم کر سکتے ہیں۔—یعقو ۴:۷، ۸۔
۵. فرمانبردار اشخاص کیسے برکات حاصل کرتے ہیں؟
۵ یہوواہ خدا نے قدیم زمانے کے اپنے لوگوں کو یقین دلایا کہ اگر وہ اُسکی بات مانیں گے تو وہ انہیں بہت سی برکتیں دے گا۔ (است ۲۸:۱، ۲) اسی طرح آجکل بھی یہوواہ اُنکو اپنی برکتوں سے مالامال کرتا ہے ”جو اُسکا حکم مانتے ہیں۔“ (اعما ۵:۳۲) لہٰذا، ہم اپنی تعلیم اور نمونے سے دوسروں کی دل سے فرمانبرداری کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔