باب 15
کلیسیا کے بزرگ ہماری مدد کیسے کرتے ہیں؟
زیادہتر مسیحی فرقوں میں پادری ہوتے ہیں جنہیں تنخواہ ملتی ہے۔ لیکن یہوواہ کے گواہوں میں ایسا نہیں ہے۔ پہلی صدی عیسوی کی کلیسیاؤں کی طرح ہماری کلیسیاؤں میں بھی نگہبان مقرر کئے جاتے ہیں جو ”خدا کی کلیسیا کی گلّہبانی“ کرتے ہیں۔ (اعمال 20:28) اِن نگہبانوں کو بزرگ بھی کہتے ہیں۔ وہ ایسے پُختہ بھائی ہیں جو خدا کے کلام کے اصولوں پر عمل کرنے میں تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ کلیسیا کی پیشوائی اور رہنمائی کرتے ہیں۔ وہ یہ کام ”مجبوری سے نہیں بلکہ خوشی سے؛ فائدہ حاصل کرنے کے لالچ سے نہیں بلکہ شوق سے“ کرتے ہیں۔ (1-پطرس 5:1-3) کلیسیا کے بزرگ ہماری نگہبانی اور گلّہبانی کیسے کرتے ہیں؟
وہ ہمارا خیال رکھتے ہیں۔ بزرگ خدا کے کلام سے کلیسیا کی رہنمائی کرتے ہیں اور اِس کو ایسے خطروں سے محفوظ رکھتے ہیں جو اِسے خدا سے دُور لے جا سکتے ہیں۔ بزرگ جانتے ہیں کہ خدا نے اُنہیں ایک بڑی اہم ذمہداری سونپی ہے۔ اِس لئے وہ کلیسیا پر اختیار نہیں جتاتے بلکہ اِس کے فائدے کے لئے کام کرتے ہیں۔ (2-کرنتھیوں 1:24) جس طرح ایک چرواہا اپنی ہر ایک بھیڑ کا خیال رکھتا ہے اِسی طرح بزرگ کلیسیا کے ہر فرد کو اچھی طرح سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ اُن کی مدد کر سکیں۔—امثال 27:23۔
وہ ہمیں خدا کی مرضی پر چلنا سکھاتے ہیں۔ ہر ہفتے کلیسیا کے بزرگ اجلاسوں پر تقریریں پیش کرتے ہیں اور یوں ہمارے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں۔ (اعمال 15:32) وہ مُنادی کے کام میں بھی ہماری پیشوائی کرتے ہیں اور ہمیں تربیت دیتے ہیں تاکہ ہم مختلف طریقوں سے گواہی دینے میں مہارت حاصل کریں۔
وہ ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ بزرگ چاہتے ہیں کہ کلیسیا کا ہر فرد خدا کی قربت میں رہے۔ اِس لئے وہ خدا کے کلام سے ہمیں مشورہ دیتے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ اِس مقصد کے لئے وہ کبھیکبھی ہمارے گھر آتے ہیں یا پھر عبادتگاہ میں بیٹھ کر ہم سے بات کرتے ہیں۔—یعقوب 5:14، 15۔
کلیسیا کی خدمت کرنے کے علاوہ زیادہتر بزرگ ملازمت یا کاروبار بھی کرتے ہیں اور اپنے بیویبچوں کی دیکھبھال بھی کرتے ہیں۔ یہ بھائی بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اِس لئے ہمیں اُن کی عزت کرنی چاہئے۔—1-تھسلنیکیوں 5:12، 13۔
کلیسیا میں بزرگوں کا کیا کردار ہے؟
کلیسیا کے بزرگ کن طریقوں سے ہمارا خیال رکھتے ہیں؟