گیت نمبر 23
خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے!
(مکاشفہ 11:15)
1. دیکھو یہوواہ کا راج
یسوع کو مل گیا تاج
اُن کو خدا نے بنایا بادشاہ
مل کے ہم خوشی کریں
یسوع کی پیروی کریں
دل سے ہم شکر کریں باپ یہوواہ کا
کیا کرے گا ہمارا بادشاہ؟
موت اور گُناہ مٹائے گا
کیا کرے گی حکومت اُس کی؟
حق اور صداقت لائے گی
اَے یہوواہ، حمد ہو تیری
یہ سب تیری رحمت ہے
2. یسوع نے لی ہے تلوار
جنگ لڑنے کو ہیں تیار
جلد ہی اِس دُنیا کو مات ملے گی
یہ خبر ہر ایک کو دو
کہ جان بچا سکیں وہ
کریں حمایت وہ خدا کے بادشاہ کی
کیا کرے گا ہمارا بادشاہ؟
موت اور گُناہ مٹائے گا
کیا کرے گی حکومت اُس کی؟
حق اور صداقت لائے گی
اَے یہوواہ، حمد ہو تیری
یہ سب تیری رحمت ہے
3. کرتے ہیں ہم یسوع کا
خیرمقدم دل سے بارہا
کرتے ہیں ہم اُن کو بادشاہ تسلیم
یاہ کی شاندار ہیکل میں
دن رات عبادت کریں
ہر پَل یہوواہ اور مسیح کی ہو تعظیم
کیا کرے گا ہمارا بادشاہ؟
موت اور گُناہ مٹائے گا
کیا کرے گی حکومت اُس کی؟
حق اور صداقت لائے گی
اَے یہوواہ، حمد ہو تیری
یہ سب تیری رحمت ہے
(2-سمو 7:22؛ دان 2:44؛ مکا 7:15 کو بھی دیکھیں۔)