گیت نمبر 62
نیا گیت
(زبور 98)
1. گائیں نیا گیت، خدا کی حمد کریں مل کے
یاہ کے کام عظیم ہیں، بتائیں سب کو یہ
دیتا ہے نجات وہ اپنے بندوں کو سدا
قوموں کی عدالت اِنصاف سے کرے گا
گائیں ہم یہ نیا گیت بارہا
مانیں ہم یہوواہ کو بادشاہ
2. گائیں نیا گیت، کریں یہوواہ کی مدح
جوش سے نعرہ ماریں، یہوواہ ہے بادشاہ
مل کے گائیں گیت، بجائیں سُر ہم سازوں پہ
خوب شادمانی کریں، للکاریں خوشی سے
گائیں ہم یہ نیا گیت بارہا
مانیں ہم یہوواہ کو بادشاہ
3. حمد کرے ہر شے، خدا کی شان میں گیت گائے
ساگر شور مچائے، مخلوق سب للکارے
کوہ سے اُبھرے دُھن، دریا بجائیں تالیاں
کریں حمد خدا کی تمام دستکاریاں
گائیں ہم یہ نیا گیت بارہا
مانیں ہم یہوواہ کو بادشاہ
(زبور 96:1؛ 149:1؛ یسع 42:10 کو بھی دیکھیں۔)