گیت نمبر 79
اُن کو ایمان پر قائم رہنا سکھائیں
(متی 28:19، 20)
1. لوگ سچائی کو جب اپناتے ہیں
خوشی ہوتی ہے ہم کو
ہم نے دی تعلیم یہوواہ کی
بنے ہیں شاگرد اب وہ
یہوواہ، سُن لے یہ دُعا
کر مدد اُن کی تُو سدا
کہ وہ ایمان پہ قائم رہیں
مضبوط بنیں اور وفادار رہیں تیرے
2. اِمتحان جب اُن پہ آئے تھے
اُن کا ساتھ دیا ہم نے
خوب دُعا بھی اُن کے واسطے کی
یوں وہ راہ سے نہ ہٹے
یہوواہ، سُن لے یہ دُعا
کر مدد اُن کی تُو سدا
کہ وہ ایمان پہ قائم رہیں
مضبوط بنیں اور وفادار رہیں تیرے
3. ہے دُعا کہ وہ یہوواہ پہ
اِعتماد رکھیں سدا
چلیں روز سچائی کی راہ پہ وہ
اُن کو دے اِنعام خدا
یہوواہ، سُن لے یہ دُعا
کر مدد اُن کی تُو سدا
کہ وہ ایمان پہ قائم رہیں
مضبوط بنیں اور وفادار رہیں تیرے
(لُو 6:48؛ اعما 5:42؛ فل 4:1 کو بھی دیکھیں۔)