سبق نمبر 41
جنسی معاملوں کے بارے میں بائبل کی تعلیم
بہت سے لوگ جنسی معاملوں کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ لیکن بائبل میں جنسی معاملوں کے بارے میں واضح مگر مناسب انداز میں بات کی گئی ہے۔ بائبل میں اِس حوالے سے جو کچھ بتایا گیا ہے، وہ ہمارے فائدے کے لیے ہے کیونکہ بائبل یہوواہ خدا کی طرف سے ہے۔ اور یہوواہ خدا سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ ہمارے لیے کیا اچھا ہے اور کیا بُرا۔ اُس نے ہمیں بتایا ہے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے تاکہ ہم اُسے خوش کر سکیں اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزار سکیں۔
1. جنسی معاملوں کے بارے میں یہوواہ خدا کی کیا سوچ ہے؟
جنسی تعلق قائم کرنے کی صلاحیت یہوواہ خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ صرف وہی مرد اور عورت ایک دوسرے سے جنسی تعلق قائم کریں جن کی آپس میں شادی ہو چُکی ہے۔ اِس صلاحیت کے ذریعے میاں بیوی نہ صرف بچے پیدا کر سکتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے محبت کا اِظہار کر کے خوشی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اِسی لیے خدا کے کلام میں لکھا ہے: ”تُو اپنی جوانی کی بیوی کے ساتھ شاد رہ۔“ (امثال 5:18، 19) یہوواہ خدا شادیشُدہ مسیحیوں سے یہ توقع کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے وفادار رہیں۔ اِس لیے اُنہیں کبھی بھی زِناکاری نہیں کرنی چاہیے۔—عبرانیوں 13:4 کو پڑھیں۔
2. حرامکاری کیا ہے؟
بائبل میں بتایا گیا ہے: ’حرامکار خدا کی بادشاہت کے وارث نہیں ہوں گے۔‘ (1-کُرنتھیوں 6:9، 10) بائبل لکھتے وقت خدا کے بندوں نے حرامکاری کے لیے یونانی لفظ ”پورنیا“ اِستعمال کِیا۔ ”پورنیا“ میں یہ تین چیزیں شامل ہیں: (1) ایسے لوگوں کا آپس میں جنسی کامa کرنا جن کی آپس میں شادی نہیں ہوئی، (2) ہمجنسپرستی اور (3) جانوروں کے ساتھ جنسی فعل کرنا۔ جب ہم ”حرامکاری سے گریز“ کرتے ہیں تو یہوواہ خدا خوش ہوتا ہے اور ہمیں بھی فائدہ ہوتا ہے۔—1-تھسلُنیکیوں 4:3۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
غور کریں کہ آپ حرامکاری سے کیسے بچ سکتے ہیں اور اخلاقی لحاظ سے پاک صاف رہنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا۔
3. حرامکاری سے بھاگیں
خدا کے بندے یوسف نے اُس عورت کو صاف اِنکار کر دیا جس نے اُنہیں اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر اُکسایا۔ پیدایش 39:1-12 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
یوسف اُس عورت کے پاس سے کیوں بھاگ گئے؟—9 آیت کو دیکھیں۔
آپ کے خیال میں کیا یوسف نے صحیح فیصلہ کِیا؟ آپ نے جو جواب دیا ہے، اُس کی وجہ کیا ہے؟
آج نوجوان یوسف کی مثال پر عمل کرتے ہوئے حرامکاری سے کیسے بھاگ سکتے ہیں؟ ویڈیو چلائیں۔
یہوواہ خدا ہم سب سے یہ چاہتا ہے کہ ہم حرامکاری سے دُور رہیں۔ 1-کُرنتھیوں 6:18 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
کس طرح کے حالات ایک شخص کو حرامکاری کے خطرے میں ڈال سکتے ہیں؟
آپ حرامکاری سے کیسے بھاگ سکتے ہیں؟
4. آپ حرامکاری کی آزمائش کا مقابلہ کر سکتے ہیں
حرامکاری کی آزمائش کا مقابلہ کرنا مشکل کیوں ہو سکتا ہے؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
جب ایک بھائی کو لگا کہ وہ اپنی بیوی سے بےوفائی کرنے کے خطرے میں پڑ سکتا ہے تو اُس نے کیا کِیا؟
کبھی کبھار خدا کے وفادار بندوں کے لیے بھی اپنے خیالات کو پاک رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ اپنے ذہن سے ناپاک خیالات کو فوراً نکال سکیں؟ فِلپّیوں 4:8 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
ہمیں کن باتوں کے بارے میں سوچنا چاہیے؟
باقاعدگی سے بائبل پڑھنے اور خدا کی خدمت میں مصروف رہنے سے ہم گُناہ کرنے کی آزمائش کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں؟
5. یہوواہ خدا کے معیاروں پر چلنے سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے
یہوواہ خدا سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ ہمارے لیے کیا اچھا ہے۔ وہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اپنی سوچ اور کاموں کو کیسے پاک رکھ سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے کیا فائدے ہیں۔ امثال 7:7-27 کو پڑھیں یا ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
ایک نوجوان آزمائش میں کیسے پڑ گیا؟—امثال 7:8، 9 کو دیکھیں۔
امثال 7:23، 26 کے مطابق حرامکاری کے بہت بُرے نتیجے نکل سکتے ہیں۔ اگر ہم اپنی سوچ اور کاموں کو پاک رکھتے ہیں تو ہم کن مسئلوں سے بچ سکتے ہیں؟
اپنی سوچ اور کاموں کو پاک رکھنے سے ہم ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزارنے کے قابل کیسے ہو سکتے ہیں؟
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ بائبل میں ہمجنسپرستی کے حوالے سے جو معیار قائم کِیا گیا ہے، وہ بہت سخت ہے۔ مگر یہوواہ خدا سب اِنسانوں سے پیار کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ ہر کوئی ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزارے۔ لیکن ایسی زندگی حاصل کرنے کے لیے ہمیں خدا کے معیاروں پر پورا اُترنا ہوگا۔ 1-کُرنتھیوں 6:9-11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
کیا خدا کی نظر میں صرف ہمجنسپرستی ہی غلط ہے؟
خدا کو خوش کرنے کے لیے ہم سب کو اپنے اندر تبدیلیاں لانے کی کوشش کرنی پڑتی ہے۔ کیا ہمیں اِس کوشش سے فائدہ ہوتا ہے؟ زبور 19:8، 11 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
آپ کے خیال میں یہوواہ خدا نے جو معیار بنائے ہیں، کیا وہ جائز ہیں؟ اگر ہاں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں نہیں؟
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”اگر دو لوگ ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور وہ آپس میں جنسی تعلق قائم کرتے ہیں تو اِس میں کوئی حرج نہیں ہے۔“
آپ اِس کے جواب میں کیا کہیں گے؟
خلاصہ
جنسی تعلق قائم کرنے کی صلاحیت یہوواہ خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ صرف میاں بیوی اِس نعمت سے لطف اُٹھائیں۔
دُہرائی
حرامکاری میں کیا کچھ شامل ہے؟
ہم حرامکاری سے کیسے بچ سکتے ہیں؟
یہوواہ خدا کے معیاروں پر چلنے سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے؟
مزید جانیں
غور کریں کہ خدا یہ کیوں کہتا ہے کہ ایک آدمی اور عورت کو تبھی ساتھ رہنا چاہیے اگر اُن کی شادی ہو چُکی ہے۔
”پاک کلام میں شادی کے بغیر اِکٹھے رہنے کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟“ (ویبسائٹ پر مضمون)
بائبل میں ہمجنسپرستی کے بارے میں جو کچھ بتایا گیا ہے، کیا اُس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ہمجنسپرستوں سے نفرت کرنی چاہیے؟
غور کریں کہ جنسی کاموں کے سلسلے میں خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہمیں کون سے فائدے ہوتے ہیں۔
مضمون ”وہ میرے ساتھ بڑی عزت سے پیش آئے“ میں دیکھیں کہ ایک ہمجنسپرست نے خدا کو خوش کرنے کے لیے اپنی زندگی میں تبدیلیاں کیوں کیں۔
”پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے“ (”مینارِنگہبانی“ کا مضمون)
a ایسے جنسی کاموں میں جنسی ملاپ کرنا، مُنہ کے ذریعے جنسی فعل کرنا، مقعد یعنی پاخانے کی جگہ کے ذریعے جنسی عمل کرنا اور دوسرے شخص کے جنسی اعضا کو سہلانا شامل ہے۔