مثبت نظریہ رکھیں
۱ بہتیرے ممالک میں حیرتانگیز ہوتی ہوئی ترقی کے بارے میں پڑھ کر ہمارے اندر جذبات کی لہر دوڑ جاتی ہے! پھر بھی، ہم جانتے ہیں کہ بعض علاقوں میں بادشاہتی پبلشر اکثر بےحسی، بےرخی، یا حتی کہ اپنے منادی کے کام کے خلاف صاف صاف مزاحمت کا سامنا کرتے ہیں۔ اگر یہ بات ہمارے علاقے میں ہے تو ہم کیسے مثبت نظریہ رکھ سکتے ہیں؟ ہم کیسے ایک منفی نظریہ کو روک سکتے ہیں جو کہ ہماری شادمانی کو چھین سکتا یا شاگرد بنانے کے کام کے لئے ہماری سرگرمی کو کم کریگا
۲ ایک مثبت نظریہ اپنا توازن رکھنے میں ہماری مدد کریگا۔ آزمائشی حالتوں کے تحت بھی، ہمیں منفی خیالات کو اپنے نقطہنظر پر مسلط نہیں ہونے دینا چاہئے۔ یسوع نے ہمارے لئے کامل نمونہ چھوڑا۔ جو کچھ اس نے سکھایا نسبتاً کم لوگوں نے قبول کیا۔ بہتیروں نے اسکی تعلیم سے ٹھوکر کھائی۔ اس نے ایسی صورتاحوال کا سامنا کیا جنہوں نے اسکی برداشت کا امتحان لیا۔ مذہبی راہنماؤں نے اسکے کام پر نکتہچینی کی اور اسکو قتل کرنے کی سازش کی۔ اس پر تھوکا گیا، تھپڑ مارے گئے، مذاق اڑایا گیا، پیٹا گیا، اور آخرکار موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ تاہم، اس نے لطف اٹھایا جو کام وہ کر رہا تھا۔ کیوں؟ اس نے خدا کی مرضی کو پورا کرنے کی اہمیت کو پہچانا، اور اس نے ہمت نہیں ہاری۔—یوحنا ۴:۳۴، ۱۳:۱۷، عبرانیوں ۱۲:۲۔
۳ اپنی خدمتگزاری کا ایک مناسب نظریہ برقرار رکھنا: یہ کرنے کے لئے ہمیں بہت سے حقائق ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ یاد رکھیں کہ ہمارے پاس ایک ایسا پیغام ہے جسکو زیادہ لوگ نظرانداز کرتے یا مخالفت کرتے ہیں۔ (متی ۱۳:۱۴، ۱۵) اگرچہ رسولوں کو قانونی طور پر یسوع کے نام کی بنیاد پر تعلیم دینے سے روکنے کا حکم دیا گیا، وہ منادی کے اپنے کام میں وفادار رہیں، اور فصل بڑھتی ہی رہی۔ (اعمال ۵:۲۸، ۲۹) ہم پہلے ہی سے جانتے ہیں کہ کچھ علاقوں میں، نسبتاً کم لوگ ہی سنیں گے۔ (متی ۷:۱۴) تاہم، ہمارے پاس خوش ہونے کے وجہ ہے اگر صرف ایک شخص ہی ہمارے علاقے میں پیغام کو سننتا ہے۔ یہ بھی یاد رکھیں، کہ وہ جو مخالفت کرتے ہیں انکو بھی سننے کا موقع دینا چاہئے۔ (حزقیایل ۳۳:۸) کچھ مخالفین آخرکار تبدیل ہوتے اور یہوواہ کے پرستار بنتے ہیں۔ جب موزوں طور پر دیکھا جائے تو ہماری خدمتگزاری ہمیں کامیابی کا احساس دیتی ہے اگرچہ چند ہی سنتے ہیں۔ ہمارا خدا کی بادشاہت کے پیغام کے ساتھ دروازوں پر موجود ہونا ہی ایک گواہی ہے۔—حزقیایل ۲:۴، ۵۔
۴ اپنے نقطہنظر کے بارے میں مثبت محسوس کرنے کی ہمارے پاس ہر وجہ ہے۔ عالمگیر کام کا فروغ اور بڑی مصیبت کے نزدیک ہونے کی بڑھتی ہوئی شہادت کو ہم سب کو اپنی خدمت پوری خدائی عقیدت کے ساتھ کرنے کی تحریک دینی چاہئے (۲-پطرس ۳:۱۱، ۱۴) جو کچھ ہم سیکھ چکے ہیں اسکے لئے اپنی قدردانی دکھانے کے لئے ستمبر کے دوران ہماری گرمجوش کارگزاری ایک بہترین طریقہ ہے۔ نئے رفاقت رکھنے والوں کے لئے بھی ہم چاہئے گے کہ جو کچھ وہ سیکھ رہے ہیں اسکی جانب ایک مثبت نظریہ رکھیں۔ اگر ہمارے بائبل کے طالبعلموں میں سے بعض نے اس نقطہ تک ترقی کی ہے کہ غیربپتسمہیافتہ پبلشر بنیں، تو ستمبر کا مہینہ انکے شروع کرنے کے لئے ایک بہترین وقت ہو سکتا ہے۔
۵ چاہئے بطور پائینر یا بطور پبلشر خدمت کرتے ہوں، ہم سب کی مدد ہوتی ہے اگر ہم ذہن میں رکھیں کہ جو کچھ یہوواہ ہمیں کہتا ہے وہ سخت نہیں ہے۔ (۱-یوحنا ۵:۳) وہ ہمیں سنبھالنے کا وعدہ کرتا ہے۔ (عبرانیوں ۱۳:۵ب، ۶) لوگوں کی بےخی، بےحسی، یا مخالفت کے باوجود، ہمیں مثبت ہونا چاہئے اور منادی کرتے رہنا ہے کیونکہ یہ خدا کی مرضی ہے کہ ہم ایسا کریں۔—۱-تیمتھیس ۲:۳، ۴۔