حلیموں کے لئے خوشخبری
۱ ہم ایک جلد آنے والی عدالت کے دور میں رہ رہے ہیں۔ (حزقیایل ۹:۵، ۶) یہ اشد ضروری ہے کہ ہر جگہ حلیم لوگوں کو آگاہ کِیا جائے تاکہ وہ جو کچھ آنے والا ہے اسکے لئے تیار ہو سکیں۔ اپنی شفقت سے، یہوؔواہ نے اپنے لوگوں کو حکم دیا ہے کہ ”حلیموں کو خوشخبری سنائیں۔“ (یسعیاہ ۶۱:۱، ۲) ہمارے رسالے ہمیں دُور دُور تک اس خوشخبری کا اعلان کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
۲ مینارِنگہبانی اور جاگو! ٹھوس روحانی خوراک فراہم کرتے ہیں جو ہمیں مضبوط بناتی اور تحریک دیتی ہے۔ مینارِنگہبانی حلیموں کو اس خوشخبری کیساتھ تسلی بخشتا ہے کہ خدا کی بادشاہت جلد ہی زمین کو فردوس میں بدل دیگی۔ جاگو! ایک پُرامن اور محفوظ نئی دُنیا کی بابت خالق کے وعدے میں ہمارے اعتماد کو پُختہ کرتا ہے۔ ان جریدوں کی وسیع تقسیم حلیموں تک خوشخبری پہنچانے کے تیزترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ تازہترین شماروں میں سے ہم کونسے نکاتِگفتگو اُجاگر کر سکتے ہیں؟
۳ مضمون ”آپ اپنی دُعاؤں کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں؟“ کو نمایاں کر تے ہو ئے اور سوال پوچھتے ہو ئے آپ یکم مئی کے ”مینارِنگہبانی“ کو پیش کر سکتے ہیں:
▪ ”آپ کے خیال میں بائبل میں اتنی زیادہ دُعائیں کیوں درج ہیں اور کیوں خدا نے بائبل کے لکھنے والوں کو دُعاؤں کے اتنے بڑے انتخاب کو ریکارڈ کرنے کا الہام بخشا؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل بذاتِخود، ۲-تیمتھیس ۳:۱۶ میں، ہمیں اس سوال پر استدلال کرنے میں مدد دیتی ہے۔ [پڑھیں ۲-تیمتھیس ۳:۱۶۔] پس، بائبل کی دُعائیں ہماری راہنمائی کیلئے ہیں۔“ موزوں اضافی تبصرے کریں اور پھر رسالے پیش کریں۔
۴ یکم مئی کا ”مینارِنگہبانی“ ایک مضمون بعنوان ”یہ کس کا قصور ہے؟“ کو نمایاں کرتا ہے۔ آپ یہ کہتے ہوئے بات شروع کر سکتے ہیں:
▪ ”روزمرّہ زندگی میں اپنی غلطیوں کے لئے دوسروں کو الزام دینے کے پھندے میں پھنسنا اور یہ کہنا کتنا آسان ہے کہ ”یہ میری غلطی نہیں ہے!“ کیا آپ بھی کبھی اس کے مجرم رہے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] تاہم، دوسروں، خدا یا اِبلیس، پر الزام لگانے کی بجائے، ہم گلتیوں ۶:۷ کے اُصول کو یاد رکھ سکتے ہیں۔ صحیفہ پڑھیں اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کے فوائد بیان کریں۔
۵ آپ جنوری کا ”جاگو!“ بروشر یہ سوال پوچھتے ہوئے پیش کر سکتے ہیں:
▪ ”آپکے خیال میں زندگی کو بسر کرنے کے قابل بنانے کیلئے کس چیز کی ضرورت ہوگی؟“ جواب دینے دیں۔ مضمون ”جس طرح ہماری فضا کو بچایا جائیگا“ صفحہ ۱۰ کا حوالہ دیں، اور بائبل مکاشفہ ۱۱:۱۸ میں جو کچھ کہتی ہے اُسے پڑھیں۔ اس کے بعد، نشاندہی کریں کہ صافستھری، آلودگی سے پاک فردوسی زمین پر ابد تک زندہ رہنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ صاحبِخانہ کو رسالہ قبول کرنے کی دعوت دیں۔
۶ اگر آپ ۱۹ مئی سے پہلے رسالوں کیساتھ کام کر رہے ہیں تو بادشاہتی خبر نمبر ۳۴ کی کاپیاں ساتھ لیجانا نہ بھولیں اور اگر ابھی تک کسی کو اسکی کاپی نہیں ملی تو اُنہیں پیش کریں۔ اسکے ہدیے کا ذکر کرتے ہوئے، ہمیں ہمیشہ اپنا لٹریچر پیش کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے، اس خیال کیساتھ کہ خاندان کے دیگر لوگ اور ان سے ملاقات کیلئے آنے والے دوستاحباب شاید انہیں پڑھیں۔ (۱-تیمتھیس ۶:۱۸) خوشخبری جو ہم حلیموں تک لے کر جاتے ہیں انکی زندگیاں بچا سکتی ہے۔—۱-تیمتھیس ۱۶۴۔