ڈسٹرکٹ اور انٹرنیشنل کنونشنز ہمیں خدا کو جلال دینے کی تحریک دیتے ہیں!
اب تک منعقد ہونے والے ”خدا کو جلال دیں“ ڈسٹرکٹ اور انٹرنیشنل کنونشنز نے شاندار گواہی دی ہے۔ ان اہم تھیوکریٹک تقریبات نے یہوواہ کے نام کی بڑائی کرنے اور ”[یہوواہ] کی ایسی تمجید“ کرنے کی ہماری صلاحیت کو بڑھایا ہے ”جو اُسکے نام کے شایان ہے۔“ (زبور ۹۶:۸) واقعی، وہ شاندار تخلیقی کاموں کے باعث جلال پانے کے لائق ہے جو اسکی شاندار خوبیوں کو منعکس کرتے ہیں۔—ایو ۳۷:۱۴؛ مکا ۴:۱۱۔
اپنے ذاتی نوٹس کے ساتھ درجذیل سوالات استعمال کرتے ہوئے جنوری ۱۹ کے ہفتے میں پیش ہونے والے کنونشن پروگرام کے اعادہ میں اس کی تیاری کریں اور اس میں حصہ لیں۔
۱. کیسے بےجان تخلیق خدا کا جلال ظاہر کرتی ہے اور یہ انسان کے پرستش کرنے کے طریقے سے کیسے فرق ہے؟ (زبور ۱۹:۱-۳؛ ”تخلیق خدا کا جلال ظاہر کرتی ہے“)
۲. تبدیلئہیئت کونسی موجودہ حقیقت کا عکس ہے اور کس طریقے سے مسیحی آجکل اس حقیقت سے تحریک حاصل کرتے ہیں؟ (کلیدی خطاب، ”جلالی نبوّتی رویتیں ہمیں تحریک دیتی ہیں!“)
۳. دانیایل نبی نے جس فروتنی کا مظاہرہ کِیا ہم اُسے کیسے پیدا کر سکتے ہیں اور ایسا کرنے سے ہم کیسے فائدہ اُٹھائینگے؟ (دان ۹:۲، ۵؛ ۱۰:۱۱، ۱۲؛ ”یہوواہ فروتنوں پر اپنا جلال ظاہر کرتا ہے“)
۴. (ا)عاموس کی نبوّت سے ہم الہٰی حکمت کی بابت کونسی تین باتیں سیکھ سکتے ہیں؟ (عامو ۱:۳، ۱۱، ۱۳؛ ۹:۲-۴، ۸، ۱۴) (ب) عاموس ۲:۱۲ میں پائی جانے والی انتباہی مثالوں سے آجکل یہوواہ کے گواہ کونسا عملی سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (”عاموس کی نبوّت—ہمارے زمانے کیلئے پیغام“)
۵. (ا)اگر ایک شخص کو نشہ نہیں ہوتا توبھی الکحل کے بیجا استعمال کے کونسے خطرات ہیں؟ (ب) الکحل کے بیجا استعمال کے مسئلے کی اصلاح کیسے کی جا سکتی ہے؟ (مر ۹:۴۳؛ افس ۵:۱۸؛ ”الکحل کے غلط استعمال کے پھندے سے بچیں“)
۶. کن تین طریقوں سے ہم ’آئینے کی طرح یہوواہ کا جلال منعکس‘ کر سکتے ہیں؟ (۲-کر ۳:۱۸؛ ”آئینے کی طرح یہوواہ کا جلال منعکس کریں“)
۷. بِلاجواز نفرت کا ماخذ کیا ہے اور ایسی نفرت کا تجربہ کرنے کے باوجود کیا چیز راستی برقرار رکھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟ (زبور ۱۰۹:۱-۳؛ ”بِلاوجہ نفرت کا نشانہ بنے“)
۸. عظمت کی بابت مسیح جیسا نقطۂنظر کیا ہے اور کیسے ایک شخص اس بات کا تعیّن کر سکتا ہے کہ اُسے پوری طرح اس نقطۂنظر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے؟ (متی ۲۰:۲۰-۲۶؛ ”عظمت کی بابت مسیح جیسا نقطۂنظر پیدا کرنا“)
۹. جسمانی تھکاوٹ کے باوجود، کیا چیز ہمیں روحانی طور پر تازہدم رکھ سکتی ہے؟ (”تھکاوٹ کے باوجود ماندہ نہیں“)
۱۰. بعض ایسی کونسی تنظیمیں ہیں جنکی مدد سے شیطان جھوٹ کو فروغ دیتا ہے اور ہمارے ایمان کو ختم کرنے کی اُسکی کوششوں کا مناسب صحیفائی جواب کیا ہے؟ (یوح ۱۰:۵؛ ”’غیروں کی آواز‘ سے خبردار رہیں“)
۱۱. والدین مرقس ۱۰:۱۴، ۱۶ میں درج یسوع کی مثال پر کیسے غور کر سکتے ہیں؟ (”اولاد—ایک قیمتی میراث“)
۱۲. نوجوان یہوواہ کی ستائش کیسے کر رہے ہیں؟ (۱-تیم ۴:۱۲؛ ”نوجوان یہوواہ کی حمد کیسے کرتے ہیں“)
۱۳. ڈرامہ ”مخالفت کے باوجود دلیری کیساتھ گواہی دینا“ کے کونسے مناظر آپکو اچھی طرح یاد ہیں؟
۱۴. ہم کیسے (ا) پطرس اور یوحنا (اعما ۴:۱۰) (ب) ستفنس (اعما ۷:۲، ۵۲، ۵۳) (پ) پہلی صدی کی مسیحی کلیسیا کے نمونے کی نقل کر سکتے ہیں؟ (اعما ۹:۳۱؛ ڈرامہ اور تقریر ”خوشخبری سنانے سے ”باز“ نہ آئیں“)
۱۵. آپ نئی کتاب ”دانیایل کی نبوّت پر دھیان دیں!“ سے کیسے استفادہ کر رہے ہیں؟
۱۶. (ا)ہم نے کن طریقوں سے خدا کو جلال دینے کا عزم کِیا ہے؟ (ب) ہم نے ”خدا کو جلال دیں“ کنونشنز پر جوکچھ سیکھا ہے اسکا اطلاق کرنے کی بابت ہم کیسے پُراعتماد ہو سکتے ہیں؟ (یوح ۱۵:۹، ۱۰، ۱۶؛ ”یہوواہ کے جلال کیلئے ”بہت سا پھل لاؤ“)
کنونشن پر پیش کی جانے والی عمدہ روحانی ہدایت پر غور کرنے سے ہم جوکچھ ہم نے سیکھا اس پر عمل کرنے کی تحریک پائینگے۔ (فل ۴:۸، ۹) اس سے ہمارا عزم مضبوط ہوگا کہ ”سب خدا کے جلال کیلئے“ کریں۔—۱-کر ۱۰:۳۱۔