ڈسٹرکٹ کنونشن ہمیں خدا کیساتھ ساتھ چلنے کی حوصلہافزائی دیتا ہے
”خدا کیساتھ ساتھ چلیں“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر کیا ہی شاندار طریقے سے یہوواہ کی واضح ہدایت دہرائی گئی: ”راہ یہی ہے اس پر چل“! (یسع ۳۰:۲۱) جو ہدایت ہم نے حاصل کی اسکا اطلاق کرنا ہماری مدد کریگا کہ ’غور سے دیکھیں کہ ہم کسطرح چلتے ہیں۔‘ (افس ۵:۱۵) جوکچھ ہم نے سیکھا ہے یہ ہماری مدد کریگا کہ ’سچائی پر چلتے رہیں۔‘—۳-یوح ۳۔
جو نوٹس آپ نے کنونشن پر لئے تھے ان کیساتھ درجذیل سوال استعمال کریں اور اس سال کے کنونشن کی باتوں کا اعادہ کرنے کیلئے تیاری کریں اور اس میں حصہ لیں۔ یہ اعادہ ہفتہ اکتوبر ۱۸ کے خدمتی اجلاس میں کِیا جائیگا۔
۱. حنوک مشکل دَور میں رہنے کے باوجود، کیسے خدا کیساتھ ساتھ چلنے کے قابل ہوا تھا؟ (عبر ۱۱:۱، ۵، ۶؛ یہوداہ ۱۴، ۱۵؛ مشکل دَور کے دوران خدا کیساتھ ساتھ چلیں“)
۲. زندگی کے کن حلقوں میں لوقا ۱۶:۱۰ کا اطلاق کِیا جا سکتا ہے؟ (”کیا آپ ’تھوڑے میں دیانتدار‘ ہیں؟“)
۳. (ا) ہوسیع ۶ تا ۹ باب میں پائے جانے والے چھ عملی اسباق کا ذکر کریں جو خدا کیساتھ ساتھ چلنے میں ہماری مدد کرینگے۔ (ہوس ۶:۶، ۷؛ ۷:۱۴؛ ۸:۷) (ب)ہوسیع ۱۰ تا ۱۴ باب میں کونسے اضافی نکات خدا کیساتھ ساتھ چلنے میں ہماری مدد کرتے ہیں؟ (”ہوسیع کی نبوّت خدا کیساتھ ساتھ چلنے میں ہماری مدد کرتی ہے“—مجلسِمذاکرہ)
۴. مسیحی شوہر اور بیویاں اپنی شادی کو مضبوط رکھنے کیلئے کونسے عملی کام کر سکتے ہیں؟ (امثا ۱۲:۴؛ افس ۵:۲۹؛ ”’جسے خدا نے جوڑا ہے‘ اُسے جدا نہ کریں“)
۵. ہم اپنے مُقدس مجمعوں کیلئے کیسے احترام ظاہر کر سکتے ہیں؟ (واعظ ۵:۱؛ یسع ۶۶:۲۳؛ ”اپنے مُقدس مجمعوں کیلئے احترام دکھانا“)
۶. (ا) یہ یقین کرنے کیلئے ہمیں اپنی منادی کے کونسے تین اہم پہلوؤں کا جائزہ لینا چاہئے کہ آیا ہم اس میں بامقصد شرکت کر رہے ہیں؟ (یسع ۵۲:۷؛ زک ۸:۲۳؛ مر ۶:۳۴) (ب) تمام قوموں کے لوگوں کیلئے خوشخبری کتابچے کی کونسی باتوں کو آپ خاص طور پر مفید پاتے ہیں؟ (”سب قوموں کے لوگوں کیلئے خوشخبری“؛ کوئی دوسری زبان بولنے والوں کی مدد کرنا“)
۷. بادشاہتی پیغام سنانے کیلئے پُراعتماد ہونے میں ہم نئے اشخاص کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ (قضا ۷:۱۷؛ ”اپنے ساتھ خدمتگزاری میں حصہ لینے کیلئے بہتوں کی مدد کرنا“)
۸. ہم کیسے اپنے یقین کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ ”[یہوواہ] کا روزِعظیم قریب ہے“؟ (صفن ۱:۱۴؛ ”ہم ایمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر“)
۹. (ا) ٹھوکر کھانا کسقدر سنگین بات ہے؟ (مر ۹:۴۲-۴۸) (ب) ہم ٹھوکر کھانے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ (زبور ۱۱۹:۱۶۵) (پ) ہم دوسروں کو ٹھوکر دلانے سے کیسے گریز کر سکتے ہیں؟ (۱-کر ۱۰:۲۴؛ ”کسی بات میں ٹھوکر کھانے کا کوئی موقع نہ دیں“)
۱۰. ہم بیاہتا ساتھی کی تلاش کرنے، اچھی صحت اور کاروباری معاملات نپٹانے کے سلسلے میں اپنا توازن کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں؟ (زبور ۲۶:۴؛ متی ۶:۲۵؛ ۱-تیم ۶:۹؛ ”ہوشیار رہیں“)
۱۱. (ا) جب یسوع نے دوسروں کی مہماننوازی سے استفادہ کِیا تو موقعوں کے سلسلے میں اہم بات کیا تھی؟ (لو ۱۰:۴۲؛ ۲۴:۳۲) (ب) ہم اپنی تفریحی ضروریات کیسے پوری کر سکتے ہیں جو ہمیں اور دوسروں کو تازہدم کرتی ہیں؟ (۱-کر ۱۰:۳۱-۳۳؛ ”صحتمندانہ سرگرمیاں تازگی بخشتی ہیں“)
۱۲. زبور ۲۳ کے مطابق، یہوواہ کی بھیڑوں کے طور پر ہمیں کونسی برکات حاصل ہیں اور ہماری ذمہداریاں کیا ہیں؟ (۱-کر ۱۰:۲۱؛ ”یہوواہ ہمارا چوپان ہے“)
۱۳. مسیحی کیسے ”وقت کو غنیمت“ جاننے کی الہامی مشورت پر دھیان دیتے ہیں؟ (افس ۵:۱۶؛ ”وقت کو غنیمت جانو“)
۱۴. (ا) مکاشفہ ۱۴:۷ میں جس ”عدالت کے وقت“ کا ذکر کِیا گیا ہے اُس میں کیا کچھ شامل ہے؟ (ب) کیا ہم بڑے بابل سے علیٰحدہ ہونے کا واقعی ثبوت دیتے ہیں؟ (”’جاگتے رہو‘—عدالت کا وقت آ پہنچا ہے“) (پ) آپ نے جاگتے رہو! بروشر کے کن نکات کو دلچسپ پایا ہے؟
۱۵. تین خوبیوں کا ذکر کریں جو ”سیدھی راہ کو چھوڑ“ دینے سے بچنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔ (۲-پطر ۲:۱۵؛ ”’سیدھی راہ کو چھوڑ‘ دینے سے بچیں“)
۱۶. نوجوان کیسے ”شریروں کے راستہ“ سے دُور رہ سکتے ہیں؟ (امثا ۴:۱۴؛ ”نوجوانو! صداقت کی راہ پر چلیں“)
۱۷. (ا) کن طریقوں سے پولس برداشت کا عمدہ نمونہ تھا؟ (اعما ۱۴:۱۹، ۲۰؛ ۱۶:۲۵-۳۳) (ب) سچی پرستش کی مخالفت کے باوجود ڈرنے کی ضرورت کیوں نہیں ہے؟ (ڈرامہ اور تقریر ”آجکل مخالفت کے باوجود پوری گواہی دیں“)
۱۸. خدا کیساتھ ساتھ چلنے والوں کو کونسی برکات حاصل ہوتی ہیں؟ (”خدا کیساتھ ساتھ چلنا اَب اور ہمیشہ برکات پر منتج ہوتا ہے“)
دُعا ہے کہ ہم پیچھے سے آنے والی آواز پر دھیان دینے کیلئے پُرعزم ہوں تاکہ ہم اپنے آسمانی باپ کیساتھ ہمیشہ چلتے رہیں۔—یسع ۳۰:۲۱؛ یوح ۳:۳۶۔