وقت کی ضرورت کو سمجھیں!
۱ یسوع جانتا تھا کہ زمین پر اپنے باپ کے کام کو پورا کرنے کیلئے اُسکے پاس وقت کم تھا۔ (یوح ۹:۴) لہٰذا، اُس نے وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنی خدمتگزاری کو پورا کِیا اور اپنے شاگردوں کو بھی یہی کرنے کی تربیت دی۔ (لو ۴:۴۲-۴۴؛ ۸:۱؛ ۱۰:۲-۴) اُس کیلئے آسائش کی چیزیں دوسرا درجہ رکھتی تھیں۔ (متی ۸:۲۰) یوں، وہ یہوواہ کے کام کو مکمل کرنے کے قابل ہوا۔—یوح ۱۷:۴۔
۲ محدود وقت: ”تمام دُنیا“ میں خوشخبری کی منادی کرنے کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ (متی ۲۴:۱۴) بائبل پیشینگوئی آشکارا کرتی ہے کہ ہم بالکل آخری وقت میں رہ رہے ہیں۔ جلد ہی ”جو خدا کو نہیں پہچانتے اور ہمارے خداوند یسوؔع کی خوشخبری کو نہیں مانتے . . . ابدی ہلاکت کی سزا پائینگے۔“ (۲-تھس ۱:۶-۹) ایسی عدالتی کارروائی اچانک شروع ہوگی۔ (لو ۲۱:۳۴، ۳۵؛ ۱-تھس ۵:۲، ۳) لوگوں کو اس خطرناک آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پس جبتک موقع ہے ہماری ذمہداری ہے کہ لوگوں کو یہوواہ کی مقبولیت حاصل کرنے میں مدد دیں۔—صفن ۲:۲، ۳۔
۳ جوکچھ ہم کر سکتے وہ ضرور کریں: ”وقت تنگ“ ہونے کے پیشِنظر خدا کے خادم منادی کے کام کو پہلا درجہ دیتے ہیں۔ (۱-کر ۷:۲۹-۳۱؛ متی ۶:۳۳) بعض نے منادی کے کام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی خاطر دولتمند بننے کے مواقع یا دیگر ذاتی حاصلات کو قربان کر دیا ہے۔ (مر ۱۰:۲۹، ۳۰) بعض آزمائشیں برداشت کرنے کے باوجود، ”خداوند کے کام میں . . . افزایش“ کر رہے ہیں۔ (۱-کر ۱۵:۵۸) بہتیرے بہن بھائی کئی سالوں سے مستقلمزاجی کیساتھ خوشخبری کی منادی کر رہے ہیں۔ (عبر ۱۰:۲۳) یہوواہ بادشاہتی مفادات کیلئے دی جانے والی ایسی تمام قربانیوں کی بہت قدر کرتا ہے۔—عبر ۶:۱۰۔
۴ یہوواہ کی پرستش کو ہماری زندگی کا محور ہونا چاہئے۔ اس میں منادی کرنا بھی شامل ہے۔ اس سے یہوواہ کے دن کو یاد رکھنے میں ہماری مدد ہوگی۔ ایسا کرنے سے ہم نہ صرف شیطان کی دُنیا کی طرف متوجہ ہونے سے بچ جاتے ہیں بلکہ پاک چالچلن برقرار رکھنے میں بھی ہماری مدد ہوتی ہے۔ (۲-پطر ۳:۱۱-۱۴) واقعی، وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنی خدمتگزاری کو پورا کرنا نہ صرف ہماری بلکہ ہمارا پیغام سننے والوں کی زندگیاں بھی بچا سکتا ہے۔—۱-تیم ۴:۱۶۔