پاک کلام سے سنہری باتیں | یرمیاہ 22-24
کیا آپ کے دل میں یہوواہ خدا کو پہچاننے کی خواہش ہے؟
یہوواہ خدا نے لوگوں کو اِنجیروں سے تشبیہ دی
24:5
بابل کی اسیری میں جانے والے جو یہودی یہوواہ خدا کے وفادار تھے، وہ اچھے اِنجیروں کی طرح تھے۔
24:8
بادشاہ صدقیاہ اور دوسرے لوگوں نے بُرے کام کیے اِس لیے وہ خراب اِنجیروں کی طرح تھے۔
ہم اپنے دل میں یہوواہ خدا کو پہچاننے کی خواہش کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟
24:7
اگر ہم خدا کے کلام کو پڑھتے ہیں اور اِس پر عمل کرتے ہیں تو یہوواہ خدا ہمیں ایسا دل دے گا جس میں اُسے پہچاننے کی خواہش ہو۔
ہمیں ایمانداری سے اپنے دل کا جائزہ لینا چاہیے اور ایسی سوچ اور خواہشوں کو اِس میں سے نکال دینا چاہیے جو ہمیں یہوواہ خدا سے دُور کر سکتی ہیں۔