مسیحیوں کے طور پر زندگی
اِصلاح—یہوواہ کی محبت کا ایک ثبوت
اِصلاح کا تعلق عام طور پر تعلیم اور تربیت سے ہوتا ہے لیکن اِس میں درستی اور سزا بھی شامل ہوتی ہے۔ یہوواہ ہماری اِصلاح کرتا ہے تاکہ ہم اُس کی مرضی کے مطابق اُس کی عبادت کر سکیں۔ (روم 12:1؛ عبر 12:10، 11) کبھی کبھار اِصلاح کو قبول کرنا مشکل لگ سکتا ہے لیکن جو شخص اِسے قبول کرتا ہے، وہ نیک بن جاتا ہے اور اُسے برکتیں ملتی ہیں۔ (امثا 10:7) اُن لوگوں کو کون سی باتیں یاد رکھنی چاہئیں جو اِصلاح کرتے ہیں یا جن کی اِصلاح کی جاتی ہے۔
جو اِصلاح کرتے ہیں۔ بزرگوں، والدین اور دوسرے بہن بھائیوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ یہوواہ کی طرح محبت اور نرمی سے اِصلاح کریں۔ (یرم 46:28) اگر سختی سے اِصلاح کرنے کی ضرورت ہو تو بھی یہ اِصلاح ضرورت کے مطابق اور محبت کی بِنا پر کی جانی چاہیے۔—طط 1:13۔
جن کی اِصلاح کی جاتی ہے۔ چاہے ہماری اِصلاح کسی بھی طرح کی جائے، ہمیں اُسے رد نہیں کرنا چاہیے بلکہ اُس کے مطابق فوراً عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ (امثا 3:11، 12) عیبدار ہونے کی وجہ سے ہم سب کو اِصلاح کی ضرورت پڑتی ہے اور ہماری اِصلاح فرق فرق طریقوں سے ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ بائبل یا اِجلاسوں کے ذریعے سے ہماری اِصلاح ہو۔ کبھی کبھار کچھ بہن بھائیوں کی اِصلاح عدالتی کمیٹی کرتی ہے۔ جب ہم اِصلاح کو قبول کریں گے تو ہمیں فائدہ ہوگا اور ہم ہمیشہ کی زندگی حاصل کر پائیں گے۔—امثا 10:17۔
ویڈیو ”یہوواہ اُن کی اِصلاح کرتا ہے جن سے وہ محبت کرتا ہے“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
بھائی کینن کی زندگی پہلے کیسی تھی اور بعد میں کیسی ہو گئی؟
یہوواہ نے اُن کی اِصلاح کیسے کی؟
اُن کے تجربے سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں؟